واشنگٹن (پاک ترک نیوز )امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دباؤ بڑھ گیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں پیٹ ہیگسیتھ کی برطرفی کے لیے فون کالز موصول ہو رہی ہیں، تاہم فی الحال ان کا وزیر دفاع کو عہدے سے ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
کینٹکی سے ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کا اعلان کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے کانگریس میں وزیر دفاع کے مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ کرانے کی کوشش کریں گے۔
ریپبلکن رہنماؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکی کامیابیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا اور ان کی حکمت عملی کے باعث امریکا مشرق وسطیٰ میں طویل عرصے کے لیے الجھ کر رہ گیا۔
دوسری جانب وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے عہدہ چھوڑنے کے مطالبات مسترد کرتے ہوئے ایران جنگ کے دفاع کا اعلان کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کانگریس میں آئندہ ہفتے مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ ہوسکتی ہے۔







