پاکپتن ( پاک ترک نیوز) پاکپتن میں مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 33 زخمی ہوگئے، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔افسوسناک حادثہ دیپالپور روڈ پر پیش آیا، جہاں ملتان سے لاہور جانے والی مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے بعد زخمیوں کو بس سے نکالنے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا، جبکہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔جاں بحق ہونے والوں میں پیرا فورس اور پٹرولنگ پولیس کے دو اہلکار بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات: کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں5 روز کی توسیع
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے افسوسناک حادثے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔












