ہفتہ , 12 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز سے پاکپتن کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

40 منٹس پہلے
A A
Pakpattan assembly members meet Chief Minister Maryam Nawaz, discuss development projects
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں حلقے کے عوامی مسائل، ضروریات اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کرنے والوں میں فاروق احمد مانیکا، چودھری جاوید احمد، عمران اکرم اور سردار منصب علی ڈوگر شامل تھے۔ ارکان اسمبلی نے پاکپتن میں شہری اور دیہی ترقی سے متعلق مختلف تجاویز وزیراعلیٰ کے سامنے پیش کیں۔

ارکان اسمبلی نے پاکپتن میں ماحول دوست الیکٹرو بس سروس کے آغاز اور دیگر ترقیاتی منصوبے شروع کرانے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ ارکان نے الیکٹرو بس منصوبے کو موجودہ دہائی کا اہم اور تبدیلی لانے والا منصوبہ قرار دیا۔ارکان اسمبلی کے مطابق پاکپتن میں پندرہ ماحول دوست الیکٹرو بسیں عوام کو معیاری سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ تین بڑے روٹس پر چلنے والی بسوں سے روزانہ ہزاروں مسافر مستفید ہو رہے ہیں۔ جنرل بس اسٹینڈ پاکپتن سے عارف والا، بنگہ حیات اور نور پور سیال کے روٹس پر شہریوں کو سفری سہولت میسر آ رہی ہے۔ارکان صوبائی اسمبلی نے پاکپتن شہر کی خوبصورتی کے منصوبوں پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا، جبکہ پاکپتن کے لیے جدید ترین نواز شریف اسکولز آف ایمننس کے قیام پر بھی اظہار تشکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین کے لیے نامزد پاکستانی سفیر علی اسد گیلانی کی اسحاق ڈار سے ملاقات

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کو پاکپتن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار، رفتار اور شفافیت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر اور ہر گاؤں کی ترقی اور بہتری ہمارا نصب العین ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ برسوں سے نظر انداز رہنے والا پاکپتن بھی اب ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ صوبے کے ہر شہر اور ہر علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کر رہی ہیں اور پنجاب کو بہتر سے بہترین صوبہ بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

موضوعات : maryamnawzpakpatan
ShareSend

متعلقہ خبریں

پاکپتن ، خاتون ٹیچر کے قتل کیس کا ملزم کانسٹیبل پولیس حراست میں ہلاک
پاکستان

پاکپتن ، خاتون ٹیچر کے قتل کیس کا ملزم کانسٹیبل پولیس حراست میں ہلاک

26 اپریل , 2026
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، کراچی میں بھی بادل برس پڑے
تازہ ترین

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، کراچی میں بھی بادل برس پڑے

6 اکتوبر , 2025
پاکپتن میں ستلج کا کٹاؤ جاری، ایک گاؤں مکمل دریا برد، دوسرے کے 50 گھر غائب
تازہ ترین

پاکپتن میں ستلج کا کٹاؤ جاری، ایک گاؤں مکمل دریا برد، دوسرے کے 50 گھر غائب

26 ستمبر , 2025
اگلی خبر
Great news for Pakistani students seeking scholarships from the UK

برطانیہ نے سکالر شپ کی خواہشمند پاکستانی طالبات کو بڑی خوشخبری سناد ی

یہ بھی پڑھیں

Great news for Pakistani students seeking scholarships from the UK

برطانیہ نے سکالر شپ کی خواہشمند پاکستانی طالبات کو بڑی خوشخبری سناد ی

12 ستمبر , 2026
Pakpattan assembly members meet Chief Minister Maryam Nawaz, discuss development projects

وزیراعلیٰ مریم نواز سے پاکپتن کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

12 ستمبر , 2026
Mir Raza murder case Bail petitions of Ahmed and Abdullah disposed of.

میر رضا قتل کیس، احمد اور عبداللہ کی درخواست ضمانت نمٹا دی گئی

12 ستمبر , 2026
Ali Asad Gilani, Pakistan's Ambassador-designate to China, meets with Ishaq Dar.

چین کے لیے نامزد پاکستانی سفیر علی اسد گیلانی کی اسحاق ڈار سے ملاقات

12 ستمبر , 2026
An Israeli film centered on the use of artificial intelligence for mass killings in Gaza received a record-breaking ovation at the Venice Film Festival.

وینس فلم فیسٹیول میں غزہ میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر مبنی اسرائیلی فلم کو ریکارڈ داد ملی

12 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔