اسلام آباد(پاک ترک نیوز)صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔
ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار سے پانچ روز کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کرایوں میں پانچ فیصد کمی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر پٹرولیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپیل کی کہ عوام اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مزید ریلیف دینے کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگی حالات کے باعث ملکی درآمدات اور برآمدات میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جس سے گڈز ٹرانسپورٹرز کا کاروبار شدید متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت ٹول ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں میں خصوصی ریلیف دے جبکہ دسمبر اور اگست کی ملک گیر ہڑتالوں کے دوران کیے گئے حکومتی وعدوں پر بھی فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ کیسز، اسد عمر اور فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع
ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ شدید معاشی مشکلات کے باوجود گڈز ٹرانسپورٹرز نے قومی مفاد کو ترجیح دی، جنگی حالات میں بھی اپنی گاڑیاں






