بدھ , 4 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

آئی سی سی کی نئی رینکنگ ، بابر اعظم نویں، صاحبزادہ فرحان ٹی 20 میں دوسرے نمبر پر برقرار

1 گھنٹہ پہلے
A A
In the new ICC rankings, Babar Azam is ninth, while Sahibzada Farhan retains the second spot in T20s.
Share on Facebookwhatsapp

دبئی ( پاک ترک نیوز) آئی سی سی نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، ون ڈے بیٹرز میں بھارت کے شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ پاکستان کے بابر اعظم نویں نمبر پر موجود ہیں۔ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں سری لنکا کے پون رتھنائیکے 20 درجے ترقی کے بعد 16ویں نمبر پر پہنچ گئے، پاکستان کے فخر زمان 9 درجے بہتری کے بعد 37ویں نمبر پر آگئے۔ انگلینڈ کے ٹام بینٹن 15 درجے ترقی کے بعد 47ویں اور سری لنکا کے کامیندو مینڈس 14 درجے بہتری کے بعد 60ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ون ڈے بولرز میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے، جبکہ پاکستان کے ابرار احمد ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ شاہین شاہ آفریدی دو درجے بہتری کے بعد چھٹے اور حارث رؤف نو درجے تنزلی کے بعد 29ویں نمبر پر آگئے۔افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی 13 درجے ترقی کے بعد ساتویں، سری لنکا کے دنیتھ ویلالاگے آٹھ درجے بہتری کے بعد 19ویں اور انگلینڈ کے جیمی اوورٹن 28 درجے ترقی کے بعد 59ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ پاکستان کے عرفات منہاس بھی 15 درجے بہتری کے بعد 68ویں پوزیشن پر آگئے۔ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ محمد نبی پانچ درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم ایک درجے ترقی کے بعد 11ویں اور ویان ملڈر سات درجے بہتری کے بعد 17ویں نمبر پر آگئے۔ آسٹریلیا کے کیمرون گرین اور ایلکس کیری بالترتیب 19ویں اور 20ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ جنوبی افریقہ کے ریان ریکلٹن 25 درجے ترقی کے بعد 23ویں اور ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز 12 درجے بہتری کے بعد 39ویں نمبر پر آگئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی وسط مدتی انتخابات،ٹرمپ کو دھچکا ،ڈیموکریٹس کی واضح فتح

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دوسرے اور بھارت کے ایشان کشن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کے شریاس ایئر دو درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے۔ٹی ٹوئنٹی بولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور پاکستان کے ابرار احمد چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر پانچویں اور پاکستان کے سلمان مرزا دو درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے۔ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں زمبابوے کے سکندر رضا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، پاکستان کے صائم ایوب دوسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی تین درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔

موضوعات : babarazamiccrankingsahibzadafarhan
ShareSend

متعلقہ خبریں

World Cup 2027 Record surge in demand for tickets for the Pakistan vs. India match
تازہ ترین

ورلڈ کپ 2027،پاکستان اور بھارت میچ کی ٹکٹوں کی مانگ میں ریکارڈ اضافہ

3 نومبر , 2026
69th edition of the Quaid-e-Azam Trophy announced; Babar Azam and Shaheen Afridi will also be in action.
تازہ ترین

قائداعظم ٹرافی کے 69ویں ایڈیشن کا اعلان، بابر اعظم اور شاہین آفریدی بھی ایکشن میں ہوں گے

2 نومبر , 2026
ODI Tri-Nation Series Pakistan Cricket Team Fined for Slow Over-Rate
تازہ ترین

ون ڈے تین ملکی سیریز، پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

2 نومبر , 2026
ICC rankings released Babar Azam slips, Shubman Gill retains the top spot.
تازہ ترین

آئی سی سی رینکنگ جاری، بابر اعظم کی تنزلی، شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار

28 اکتوبر , 2026
Women’s T20 Rankings Beth Mooney retains top spot in batting; Nashra Sandhu enters the top 10 bowlers.
تازہ ترین

ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بیتھ مونی کی بیٹنگ میں پہلی پوزیشن برقرار، نشرہ سندھو ٹاپ 10 بولرز میں شامل

27 اکتوبر , 2026
ODI rankings: Pakistan moves up one spot to reach fourth place.
تازہ ترین

ون ڈے رینکنگ، پاکستان ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگیا

21 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Case regarding occupation of state land in Jati Umra Lahore High Court orders recovery of the land.

جاتی  امرا میں سرکاری اراضی پر قبضے کا کیس ، لاہور ہائیکورٹ کا زمین واگزار کرانے کا حکم

یہ بھی پڑھیں

Potential installation of Chinese SLC-14 radar in Pakistan sparks debate over regional defense balance

پاکستان میں چینی ایس ایل سی 14 ریڈار کی ممکنہ تنصیب، خطے کے دفاعی توازن پر بحث شروع

4 نومبر , 2026
The burden of the 15 rupee per litre increase in petrol prices has not been placed on the public, says the Prime Minister.

پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا،وزیراعظم

4 نومبر , 2026
Abdul Rahman Muhammad Al-Sayed has become the first Muslim senator to be elected in American history.

عبدالرحمن محمد السید امریکی تاریخ میں منتخب ہونے والے پہلے مسلم سینیٹر بن گئے

4 نومبر , 2026
Peshawar, May 9 Radio Pakistan attack case – interim bail extended for Kamran Bangash and Taimur Saleem Jhagra.

پشاور،9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس، کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا کی عبوری ضمانت میں توسیع

4 نومبر , 2026
Sweden's fighter jet controlled by artificial intelligence

سویڈن کا جنگی طیارے کا مصنوعی ذہانت سے کنٹرول

4 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔