اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) اسلام آباد میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر تجاوزات کے خلاف نوٹس چسپاں کر دیا۔نوٹس میں سکیورٹی گارڈز کا کیبن، جنریٹر اور اضافی کچن ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے 15 روز کی مہلت دی گئی ہے۔ سی ڈی اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ مدت میں تجاوزات ختم نہ کرنے پر ادارہ خود کارروائی کرے گا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عمارت کے مالک امان اللہ کو بھی پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 2019 میں نوٹس جاری کیا گیا تھا۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمان سے منسلک مدارس کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق متعدد مدارس میں بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں سرکاری محکموں کا کنٹرول علاقائی ترقیاتی سیکرٹریٹ کے سپرد
مدارس انتظامیہ کو 15 روز کے اندر تعمیراتی نقشے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، بصورتِ دیگر عمارتیں سیل کرنے کی کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔












