بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پنجاب کے پہلی جدید فلم سٹی کا افتتاح 15 دسمبر کو ہوگا

1 دن پہلے
A A
Punjab's first modern film city will be inaugurated on December 15.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) پنجاب کے پہلی جدید فلم سٹی کا افتتاح 15 دسمبر کو کیا جائے گا، منصوبے کے آغاز کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔پنجاب فلم اتھارٹی کے پہلے اجلاس میں فلم انڈسٹری کی بحالی، جدید فلم سازی کے فروغ اور لاہور کو پاکستان کا فلمی مرکز بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کی صدارت سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فنکاروں کے لیے پاکستان کے پہلے رائلٹی قانون کا مسودہ تیار کرنے کی منظوری دے دی۔ مجوزہ قانون آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جس کا مقصد فنکاروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

اجلاس میں فلم اور موسیقی کے اسکول، فلم ٹریڈنگ ہاؤس، پوسٹ پروڈکشن مرکز اور جدید ساؤنڈ اسٹیجز پر مشتمل اسٹوڈیو کمپلیکس قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ پنجاب میں پاکستان کا سب سے بڑا کنونشن سینٹر تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔مریم اورنگزیب نے حکام کو ہدایت کی کہ فلم سازوں کی مالی معاونت کے لیے فلم ریبیٹ پالیسی کا فریم ورک آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔ اس پالیسی کا مقصد فلموں کے معیار کو بہتر بنانا اور مقامی فلم سازوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔فلم سازوں کی سہولت کے لیے ایک آن لائن ون ونڈو پلیٹ فارم بھی متعارف کرایا جائے گا، جس کے ذریعے وہ فلم بندی کے لیے موزوں مقامات کا انتخاب کر سکیں گے۔فلم سٹی اتھارٹی کے لیے 58 کروڑ 90 لاکھ روپے کا مجوزہ بجٹ منظوری اور جائزے کے لیے محکمہ خزانہ کی کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔ اتھارٹی نے پہلے مرحلے میں 53 خالی آسامیوں میں سے 26 پر بھرتیوں کی بھی منظوری دی ہے۔اجلاس میں پرانے سینما گھروں کی بحالی، وہاں شمسی توانائی کے نظام کی تنصیب اور آن لائن ٹکٹنگ متعارف کرانے کے منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔ نوجوان فلم سازوں کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی مدد سے تربیتی پروگرام بھی شروع کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب پر حوثیوں کے ڈرون اور میزائل حملے ناکام

مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کا ہدف ہے کہ آئندہ پانچ برس میں پنجاب کو اسکرین ٹورازم کا عالمی مرکز بنایا جائے، تاکہ صوبے کی ثقافت اور تاریخی ورثے کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جا سکے۔

موضوعات : filmcitypunjab
ShareSend

متعلقہ خبریں

Heavy rains predicted in Punjab from tomorrow, cold likely to intensify
تازہ ترین

پنجاب میں  کل سے تیز بارشوں کی پیش گوئی، سردی کی شدت بڑھنے کا امکان

27 اکتوبر , 2026
In Punjab, the 20kg flour bag has been discontinued; only 10kg flour bags will be sold in the market.
پاکستان

پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، مارکیٹ میں صرف 10 کلو آٹا بیگ فروخت ہوگا

23 اکتوبر , 2026
Plan to transform Punjab’s villages into model villages; pilot project to be launched in 120 villages.
تازہ ترین

پنجاب کے دیہات کو مثالی گاؤں بنانے کا منصوبہ، 120 دیہات میں پائلٹ منصوبہ شروع ہو گا

20 اکتوبر , 2026
Project involving an investment of Rs 1,995 billion and the creation of 162,000 jobs approved in Punjab.
تازہ ترین

پنجاب میں 1995 ارب روپے کی سرمایہ کاری اور ایک لاکھ 62 ہزار ملازمتوں کا منصوبہ منظور

19 اکتوبر , 2026
Rain, strong winds and hail expected in most parts of Punjab
تازہ ترین

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کا امکان

10 اکتوبر , 2026
پنجاب میں نئی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ سے چھوٹ مل گئی
پاکستان

پنجاب میں نئی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ سے چھوٹ مل گئی

9 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz will inaugurate development projects worth billions of rupees in Mandi Bahauddin today.

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج منڈی بہاؤالدین میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گی

یہ بھی پڑھیں

ICC rankings released Babar Azam slips, Shubman Gill retains the top spot.

آئی سی سی رینکنگ جاری، بابر اعظم کی تنزلی، شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار

28 اکتوبر , 2026
The annual elections of the Supreme Court Bar Association will be held tomorrow.

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل ہوں گے

28 اکتوبر , 2026
Meeting between the Secretary-General of the Makkah-based defense alliance and Ishaq Dar

مکہ دفاعی اتحاد کے سیکریٹری جنرل کی اسحاق ڈار سے ملاقات

28 اکتوبر , 2026
Global powers have their eyes on Pakistan's mineral reserves, says Maulana Fazl-ur-Rehman.

عالمی طاقتوں کی پاکستان کے معدنی ذخائر پر نظر ہے،مولانا فضل الرحمان

28 اکتوبر , 2026
The government is providing protection to the mafia, while the public is being made a scapegoat, says Hafiz Naeem-ur-Rehman.

حکومت مافیا کو تحفظ دے رہی ہے، عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمن

28 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔