لاہور( پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی رہنما میاں حماد اظہر کو 21 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد آج لاہور کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پولیس نے عدالت سے تفتیشی رپورٹ طلب کیے جانے کے بعد میاں حماد اظہر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کی تیاری کرلی ہے۔اے ٹی سی کے جج محمد اکرم پولیس کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ مکرمہ میں بارانِ رحمت، عمرہ زائرین بارش میں طواف کرتے رہے
پولیس کے مطابق میاں حماد اظہر کا 21 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہوچکا ہے، جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کرکے تفتیش سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی۔میاں حماد اظہر کے خلاف جناح ہاؤس سے متعلق مقدمہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے درج کر رکھا ہے۔











