کابل (پاک ترک نیوز )قندھار کے اسپتال سے دو افغان صحافی طالبان کے ہاتھوں گرفتار ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں افغان ٹائمز کے نمائندے شہباز اخونزادہ اور مجتبیٰ نوری شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دونوں صحافی قندھار کے ایک اسپتال میں موجود تھے، جہاں وہ حالیہ فضائی حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کے انٹرویوز کر رہے تھے۔
افغان میڈیا کا دعویٰ ہے کہ طالبان اہلکاروں نے دونوں صحافیوں کو گرفتار کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
افغان جرنلسٹس سینٹر کے مطابق 2024 کے پہلے دو سہ ماہیوں کے دوران افغانستان میں صحافیوں کو دھمکیوں اور حراست میں لیے جانے کے کم از کم 90 واقعات رپورٹ ہوئے۔
صحافیوں کی گرفتاریوں اور حراست کے واقعات نے افغانستان میں میڈیا کے لیے موجود حالات اور صحافیوں کی آزادی سے متعلق ایک بار پھر سوالات اٹھا دیے ہیں۔












