راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے 27 اکتوبر کو انگور اڈہ میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کا مؤثر جواب دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے جنوبی وزیرستان اور پاراچنار سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں اور فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھاری ہتھیاروں سے کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کو اپنی متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور کر دیا، جبکہ کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات بھی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملکی دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔












