جمعہ , 25 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

خلیج کا بحران ہمارے لیے ایک مشکل مرحلے پر آیا،وزیراعظم

2 گھنٹے پہلے
A A
The Gulf crisis came at a difficult juncture for us Prime Minister.
Share on Facebookwhatsapp

نیو یارک ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے نیویارک میں بزنس کونسل فار انٹرنیشنل انڈر اسٹینڈنگ اور امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے وفود نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں کاروباری تعاون بڑھانے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، مالیاتی خدمات، مشروبات، صنعتی پیداوار، ادویات، نامیاتی مصنوعات اور دیگر شعبوں سے وابستہ کاروباری شخصیات شریک تھیں۔

وزیراعظم نے امریکی کاروباری وفود کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی کاروبار اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں اور مختلف شعبوں کی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امریکہ تعلقات گزشتہ ایک سال کے دوران بہت بہتر ہوئے ہیں جبکہ پاکستان کی معیشت اب مستحکم اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خلیج کا بحران پاکستان کے لیے ایک مشکل مرحلے پر آیا، تاہم پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔ دوست اور برادر ممالک کے تعاون سے خطے میں طویل مدتی امن کے حصول کی امید ہے، جبکہ خطے میں پائیدار امن کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر ساختی اور پالیسی سطح کی اصلاحات کی جارہی ہیں، جبکہ معیشت کو ڈیجیٹل بنانے، ٹیکنالوجی کے فروغ اور برقی طرزِ حکمرانی کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کی بے پناہ استعداد موجود ہے۔ مصنوعی ذہانت، جدید ٹیکنالوجی اور مشینری کے استعمال سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ، اخراجات میں کمی اور کارکردگی بہتر بنائی جاسکتی ہے۔شہباز شریف نے کان کنی اور معدنیات کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کا اہم شعبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو معدنی وسائل سے بے پناہ نوازا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور حکومت انہیں پیشہ ورانہ تربیت اور جدید مہارتیں فراہم کررہی ہے تاکہ نوجوانوں کو ہنر اور روزگار کے مواقع دے کر خودمختار بنایا جاسکے۔ آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت سے متعلق اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے بندرگاہوں اور جہاز رانی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات پر بھی روشنی ڈالی۔نجکاری کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ یہ امریکی کاروباری وفود کی دلچسپی کا اہم شعبہ ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری ہوچکی ہے اور نئے پاکستانی مالکان ادارے میں بہتری لائیں گے۔ حکومت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی بھی نجکاری کرنے جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا کام نجی شعبے کے لیے کاروبار اور سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنا اور سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور بلال بن ثاقب، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان احمد شیخ بھی شریک تھے۔

موضوعات : khaleejnewyorkprimeminister
ShareSend

متعلقہ خبریں

Prime Minister Shehbaz Sharif will address the General Assembly today.
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

25 ستمبر , 2026
Ishaq Dar meets Bahraini counterpart, agrees to further strengthen bilateral cooperation
تازہ ترین

اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

25 ستمبر , 2026
Prime Minister holds key meetings with global leaders, including the IMF Managing Director, in New York.
تازہ ترین

وزیراعظم کی نیویارک میں آئی ایم ایف ایم ڈی سمیت عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

24 ستمبر , 2026
Pakistan is playing the role of a mediator between Iran and the US Prime Minister.
تازہ ترین

پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے ،وزیراعظم

24 ستمبر , 2026
Prime Minister meets Chairman of the Presidential Council of Bosnia and Herzegovina
تازہ ترین

وزیراعظم کی بوسنیا و ہرزیگووینا کی صدارتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات

23 ستمبر , 2026
Confidence in the United Nations has diminished or vanished, says Abbas Araghchi.
تازہ ترین

اقوام متحدہ پر اعتماد کم یا ختم ہوچکا ہے ،عباس عراقچی

22 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Consultations regarding Governor's Rule in Khyber Pakhtunkhwa have taken place Governor Faisal Karim Kundi.

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی مشاورت ہوئی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی

یہ بھی پڑھیں

Security threat in Peshawar Civil Secretariat evacuated; entry to Police Lines also barred.

پشاور میں سکیورٹی تھریٹ ،سول سیکریٹریٹ خالی ،پولیس لائنز میں بھی داخلہ بند

25 ستمبر , 2026
Pakistan men's cricket team departs for Japan to participate in the Asian Games.

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لیے جاپان روانہ

25 ستمبر , 2026
Foreign Ministers of Pakistan, Saudi Arabia, and Türkiye meet in New York.

پاکستان،سعودی عرب ،ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات

25 ستمبر , 2026
IMF demands 174 legal amendments in Pakistan; government decides to table the amendments in Parliament.

آئی ایم ایف کا پاکستان میں قوانین میں 174ترامیم کا مطالبہ ،حکومت کا ترامیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

25 ستمبر , 2026
Xi Jinping holds 90-minute meeting with Trump; significant discussion on global affairs.

شی جن پنگ کی ٹرمپ سے 90 منٹ ملاقات، عالمی معاملات پر اہم گفتگو

25 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔