بدھ , 23 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،19دہشت گرد ہلاک ،صوبیدار شہید

2 گھنٹے پہلے
A A
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،19دہشت گرد ہلاک ،صوبیدار شہید
Share on Facebookwhatsapp

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 19 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا۔

کوئٹہ کے علاقے شعبان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن 21 ستمبر سے جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز کو خفیہ اداروں کی جانب سے شعبان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد علاقے میں کارروائی شروع کی گئی۔

جاری کلیئرنس آپریشن کے دوران اب تک 13 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں، جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب 22 اور 23 ستمبر کو کیچ اور کوئٹہ ویسٹ میں بھی سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کیں۔ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 39 سالہ صوبیدار محمد جمیل بھی شہید ہوگئے۔ شہید صوبیدار محمد جمیل کا تعلق تونسہ شریف، ضلع ڈیرہ غازی خان سے تھا۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق صوبیدار محمد جمیل نے فرض کی ادائیگی کے دوران وطن کے دفاع کے لیے عظیم قربانی دی اور جام شہادت نوش کیا۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے اور علاقے میں امن و امان یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

موضوعات : balochistanforcesoperation
ShareSend

متعلقہ خبریں

Human trafficking attempt foiled in Balochistan; 103 illegal Afghan nationals, including women and children, arrested.
تازہ ترین

بلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام ،خواتین اور بچوں سے 103غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

23 ستمبر , 2026
Two terrorists killed in an intelligence-based operation by security forces in Turbat.
تازہ ترین

تربت میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

23 ستمبر , 2026
12-year-old boy from Balochistan discharged after complex surgery to remove a bullet lodged in his heart.
تازہ ترین

دل میں پیوست گولی کا پیچیدہ آپریشن، بلوچستان کا 12 سالہ بچہ صحت یاب ہو کر ڈسچارج

22 ستمبر , 2026
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خارجی دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید
اہم ترین

ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خارجی دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید

20 ستمبر , 2026
Operation Radd-ul-Fasaad in Balochistan Three terrorists killed in Awaran.
تازہ ترین

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ، آواران میں تین دہشت گرد ہلاک

17 ستمبر , 2026
The restriction on Pakistani airspace for Indian aircraft has been extended until October 24.
تازہ ترین

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی پابندی میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی

16 ستمبر , 2026
اگلی خبر
ایران فوجی طاقت کے دباؤ میں ہتھیار نہیں ڈالے گا، ایرانی صدر کا جنرل اسمبلی سے خطاب

ایران فوجی طاقت کے دباؤ میں ہتھیار نہیں ڈالے گا، ایرانی صدر کا جنرل اسمبلی سے خطاب

یہ بھی پڑھیں

ایران فوجی طاقت کے دباؤ میں ہتھیار نہیں ڈالے گا، ایرانی صدر کا جنرل اسمبلی سے خطاب

ایران فوجی طاقت کے دباؤ میں ہتھیار نہیں ڈالے گا، ایرانی صدر کا جنرل اسمبلی سے خطاب

23 ستمبر , 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،19دہشت گرد ہلاک ،صوبیدار شہید

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،19دہشت گرد ہلاک ،صوبیدار شہید

23 ستمبر , 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا سادہ لباس افراد پر کارکنوں کو ہراساں کرنے کا الزام

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا سادہ لباس افراد پر کارکنوں کو ہراساں کرنے کا الزام

23 ستمبر , 2026
پنجاب حکومت کی وفاق سے موبائل ،انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی درخواست

پنجاب حکومت کی وفاق سے موبائل ،انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی درخواست

23 ستمبر , 2026
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

23 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In