پشاور ( پاک ترک نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں خیبر پختونخوا کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سپہ سالار کو جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں اور سرحدی انتظامات سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ہر وقت چوکس رہنے اور اعلیٰ ترین آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ ہر صورت ہوگا ،احتجاج کا آئینی حق کوئی نہیں چھین سکتا، سہیل آفریدی
سپہ سالار نے کہا کہ مسلح افواج قوم کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ ملک بھر میں دیرپا امن اور استحکام یقینی بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔












