ہفتہ , 19 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، مشترکہ جائیداد کی نیلامی کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی قرار

2 گھنٹے پہلے
A A
Lahore High Court's important decision Fulfilling legal requirements is mandatory for auctioning joint property
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے مشترکہ جائیداد کی نیلامی کے خلاف دائر سول نظرثانی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ جائیداد کی نیلامی سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کرنا لازم ہے۔جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے سائل غلام محمد کی سول نظرثانی درخواست پر آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جسے عدالتی نظیر قرار دیا گیا ہے۔فیصلے میں قرار دیا گیا کہ پنجاب پارٹیشن آف امویبل پراپرٹی ایکٹ کے تحت کھلی نیلامی سے قبل اندرونی نیلامی کرانا قانونی تقاضا ہے۔ رزرو قیمت کا قانون کے مطابق درست تعین کیے بغیر نیلامی کی توثیق نہیں کی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغاز

عدالت نے قرار دیا کہ صرف سب سے زیادہ بولی دینے والے کا سامنے آنا نیلامی کے طریقہ کار میں موجود قانونی خامیوں کو ختم نہیں کرتا۔ عدالتی نیلامی میں شفافیت اور تمام شریک مالکان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ضروری ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے سابقہ پچاس لاکھ روپے کی بولی کے باوجود ساڑھے چھتیس لاکھ روپے میں جائیداد کی نیلامی کی منظوری پر بھی اعتراض اٹھایا۔عدالت نے ایگزیکیوٹنگ کورٹ کی جانب سے ساڑھے چھتیس لاکھ روپے کی نیلامی کی توثیق کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے متاثرہ فریق کے حصے اور اس کی موجودہ مارکیٹ قیمت کا ازسرنو تعین کرنے کی ہدایت کردی۔فیصلے کے مطابق خریدار کو درخواست گزار کے حصے کی رقم نئی طے شدہ مارکیٹ قیمت کے مطابق ادا کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ اگر خریدار مقررہ رقم ادا نہیں کرتا تو درخواست گزار کے حصے کی دوبارہ قانونی نیلامی کی جائے گی۔عدالت نے واضح کیا کہ دیگر شریک مالکان کے حصوں سے متعلق خرید و فروخت اور خریدار کے حاصل کردہ حقوق برقرار رہیں گے، جبکہ جائیداد کی ملکیت اور حصوں سے متعلق جاری کی گئی ابتدائی ڈگری کی قانونی حیثیت بھی برقرار رہے گی۔

لاہور ہائیکورٹ نے سول نظرثانی کی درخواست جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے معاملہ ازسرنو فیصلہ سازی کے لیے ایگزیکیوٹنگ کورٹ کو واپس بھجوا دیا۔عدالت نے ایگزیکیوٹنگ کورٹ کو تمام کارروائی تین ماہ کے اندر مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔

موضوعات : casehighcourtlahore
ShareSend

متعلقہ خبریں

Formal communication of three-day Pakistan International Auto Show 2026 in Lahore.
تازہ ترین

لاہور میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغاز

18 ستمبر , 2026
Lahore High Court's major ruling Fine of Rs 300,000 upheld against an individual practicing allopathic medicine without authorization.
تازہ ترین

غیر مجاز ایلوپیتھک علاج کرنے والے شخص پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بحال، لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

17 ستمبر , 2026
Petition against giving civil awards to government employees for public service dismissed
تازہ ترین

سرکاری ملازمین کو پبلک سروس پر سول ایوارڈ دینے کے خلاف درخواست خارج

16 ستمبر , 2026
خیبر پختونخوا اسمبلی ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے لاہور واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
اہم ترین 3

خیبر پختونخوا اسمبلی ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے لاہور واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

15 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس ،عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے پر اتفاق
پاکستان

سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس ،عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے پر اتفاق

15 ستمبر , 2026
PTI Long March case Islamabad High Court orders against the use of government machinery.
تازہ ترین

پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ کا سرکاری مشینری استعمال نہ کرنے کا حکم

14 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Pakistan condemns Houthi militia attacks on commercial ships.

پاکستان کی حوثی ملیشیا کے تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت

یہ بھی پڑھیں

Iranian Foreign Minister's telephone call with Ishaq Dar

ایرانی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ

19 ستمبر , 2026
Successful launch of Prime Minister's Fuel Relief Scheme, discount even for those who buy small quantities of petrol

وزیراعظم فیول ریلیف سکیم کا کامیاب اجرا، کم مقدار میں پٹرول لینے والوں کے لیے بھی رعایت

19 ستمبر , 2026
If oil exports are blocked, we will not allow oil to be exported from the region either Revolutionary Guards' threat.

تیل کی برآمد روکی گئی تو خطے سے بھی تیل برآمد نہیں ہونے دیں گے،پاسداران انقلاب کی دھمکی

19 ستمبر , 2026
Najeeb Naqi and Latif Akbar submit papers for election as Azad Kashmir President

صدر آزاد کشمیر کے انتخاب کیلئے نجیب نقی اور لطیف اکبر کے کاغذات جمع

19 ستمبر , 2026
Big relief for national wrestler Muhammad Inam Butt, permission to participate in Asian Games

قومی پہلوان محمد انعام بٹ کو بڑا ریلیف، ایشین گیمز میں شرکت کی اجازت

19 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔