جمعہ , 18 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

لاہور میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغاز

55 منٹس پہلے
A A
Formal communication of three-day Pakistan International Auto Show 2026 in Lahore.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایکسپو سینٹر پہنچ کر آٹو شو کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹو موبائل صنعت سے وابستہ صنعتکاروں اور ماہرین سے ملاقات کی اور قومی معاشی ترقی میں ان کی خدمات کو سراہا۔الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت سے وابستہ نمائندوں اور انتظامی افسران نے گرین ٹیکسی اور وزیراعلیٰ بائیک اسکیم کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار اقدامات قرار دیا۔

ٹریکٹر ساز صنعت کے نمائندوں نے بھی گرین ٹریکٹر اسکیم کے اجرا کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرین ٹریکٹر اسکیم سے مقامی ٹریکٹر سازی کو فروغ ملا اور صنعت کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد ملی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹو شو میں مختلف اسٹالز کا دورہ کیا، جدید گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، برقی گاڑیوں، ایمبولینس، جنریٹرز اور مقامی آٹو پارٹس کا جائزہ لیا۔مریم نواز شریف نے برقی ایمبولینس میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ سوزوکی کے بائیو گیس ماڈل کا بھی معائنہ کیا۔ ہونڈا، سوزوکی اور دیگر کمپنیوں کے اسٹالز پر غیر ملکی ماہرین سے ملاقات کرکے مصنوعات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: میر رضا کی بینک ٹرانزیکشن ،سندھ ہائیکورٹ نے اسٹیٹ بینک سے جواب طلب کر لیا

وزیراعلیٰ نے پاکستان میں تیار ہونے والی مصنوعات کے معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی گاڑیوں کی صنعت صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کا اہم ذریعہ ہے۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مقامی پیداوار، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور جدت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، جبکہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو کاروباری روابط، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے مؤثر ثابت ہوگا۔ایکسپو سینٹر کے چار ہالز میں جاری آٹو شو میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی بھرپور شرکت ہے۔ نمائش میں ایک سو پچاس نمائش کنندگان شریک ہیں، جن میں چوالیس بین الاقوامی اور تینتالیس مقامی نمائش کنندگان شامل ہیں۔آٹو شو میں سوزوکی، کیا، جی اے سی، چیری، سازگار، بی وائی ڈی، جی ٹور، ہونڈائی اور ہونڈا سمیت مختلف نمایاں گاڑی ساز کمپنیوں کے اسٹالز لگائے گئے ہیں، جہاں گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، برقی اور نیم برقی گاڑیاں اور مقامی آٹو پارٹس نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

موضوعات : autoshowcarslahore
ShareSend

متعلقہ خبریں

Lahore High Court's major ruling Fine of Rs 300,000 upheld against an individual practicing allopathic medicine without authorization.
تازہ ترین

غیر مجاز ایلوپیتھک علاج کرنے والے شخص پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بحال، لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

17 ستمبر , 2026
خیبر پختونخوا اسمبلی ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے لاہور واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
اہم ترین 3

خیبر پختونخوا اسمبلی ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے لاہور واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

15 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس ،عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے پر اتفاق
پاکستان

سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس ،عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے پر اتفاق

15 ستمبر , 2026
Tehreek-e-Insaf's Islamabad march on September 27 Chief Minister Sohail Afridi to arrive in Lahore today.
تازہ ترین

تحریک انصاف کا 27 ستمبر اسلام آباد مارچ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آج لاہور پہنچیں گے

14 ستمبر , 2026
Decision made to purchase 30 bulletproof vehicles for the Shanghai Cooperation Organization summit; Rs 6.6 billion approved.
تازہ ترین

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلئے 30 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ،6 ارب 60 کروڑ روپے منظور

10 ستمبر , 2026
Twenty-six courtrooms in the Lahore High Court's new 11-story building will be inaugurated tomorrow.
تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کی نئی 11 منزلہ عمارت میں 26 عدالتوں کا افتتاح کل ہوگا

4 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Explosion near Police Lines in Kohat; 15 people killed.

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا ،15افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں

Prime Minister Shehbaz Sharif condemns the blast in Kohat.

وزیراعظم شہبازشریف کی کوہاٹ میں دھماکے کی مذمت

18 ستمبر , 2026
Explosion in Kohat Old Police Lines, Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister takes notice

کوہاٹ اولڈ پولیس لائنز میں دھماکا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوٹس

18 ستمبر , 2026
Man who threw vinegar at Ilhan Omar sentenced to 14 months in prison

الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو 14 ماہ قید کی سزا

18 ستمبر , 2026
Explosion near Police Lines in Kohat; 15 people killed.

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا ،15افراد جاں بحق

18 ستمبر , 2026
Formal communication of three-day Pakistan International Auto Show 2026 in Lahore.

لاہور میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغاز

18 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔