واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ آج بھی جاری ہے۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، ملکی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔امریکی صدر نے ایران کو دنیا بھر میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔امریکی صدر کے سخت بیان سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جبکہ خطے میں جاری جنگی صورتحال کے باعث عالمی برادری کی تشویش بھی بڑھ رہی ہے۔












