نیو یارک ( پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بڑی وجہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور خطے میں بڑھتے ہوئے جنگی خدشات ہیں۔عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 5 سینٹ اضافے کے بعد 108 ڈالر 68 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔
اسی طرح امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں بھی 95 سینٹ فی بیرل اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 103 ڈالر 45 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی۔ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی رسد کے حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ خاص طور پر خلیج اور آبنائے ہرمز کے گرد صورتحال نے عالمی توانائی منڈی کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی بانڈ مارکیٹ میں بڑا جھٹکا
آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کا ایک اہم بحری راستہ ہے، اس لیے خطے میں کسی بھی بڑی فوجی کارروائی یا آمدورفت میں رکاوٹ کے خدشے سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے متاثر ہوتی ہیں۔












