جمعرات , 10 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کا ڈنمارک میں آغاز

11 مہینے پہلے
A A
یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کا ڈنمارک میں آغاز
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

یورپی یونین کے صدر ملک ڈنمارک کا دارالحکومت کوپن ہیگن آج بدھ، یکم اکتوبر کو 27رکنی یورپی یونین کے رہنماؤں کی میزبانی کرنے والا ہے۔ جس کے بعد جمعرات کو وسیع تر47 رکنی یورپی سیاسی برادری کا سربراہی اجلاس ہوگا۔
اس غیر معمولی سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر سرفہرست حالیہ دنوں اور ہفتوں کے دوران روس کی جانب سےیورپی ملکوں کی فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزیوں سے یورپ بھر میں پیدا ہونے والی سیکورٹی کی صورت حال ہے۔یہ خلاف ورزیاں روس کے ہمسایہ ملکوں پولینڈ، رومانیہ اور اسٹونیا کی جانب سے رپورٹ کی گئی ہیں۔ تازہ ترین واقعہ روسی میگ 31طیاروں کی اسٹونیا کی فضائی حدود میں داخل ہونے کاہےجو 19ستمبرکو پیش آیا تھا۔ادھر ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن نے بھی اشاروں میں اپنے ملک میں نامعلوم ڈرونز کی پروازوں کو روس سے ہی منسوب کیا ہے۔انہوں نے یورپی یونین کے اپنی باری کے مطابق صدر ملک کی وزیر اعظم کی حیثیت سے اعلان کیا ہے کہ وہ روسی صدر پوٹن کی جانب سے یورپی ملکوں کے اتحاد کو توڑنے اور انہیں تقسیم کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔تاہم روس کی جانب سے ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=OymFq3Q6-qs
یورپی یونین کا سربراہی اجلاس نومبر میں منعقد ہونے والے کوپ۔ 30 موسمیاتی سربراہی اجلاس کے لیے 2035 اور 2040 کے لیے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کے اہداف مقرر کرے گا۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسلہ وینڈر لین نے منگل کے روز کہا کہ بلاک کی جانب سے اس ماہ اہداف کی منظوری نہ دئیے جانے کی وجہ سے یورپی یونین پہلےہی ستمبر کے اختتام تک کی اقوام متحدہ کی ڈیڈ لائن پوری کرنے میں ناکام رہا ہے ۔ جبکہ چین سمیت دیگر بڑی معیشتوں نے اقوام متحدہ کی ڈیڈ لائن کو پورا کیا ہے۔اس کے علاوہ اجلاس میں باہمی تجارت ،غیر قانونی تارکین وطن کے امور سمیت دیگر امور بھی سربراہی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
اگلے دو روز میںپہلے یورپی یونین اور بعد میں پورے یورپ کی سطح پر ہونے والے ان سربراہی اجلاسوں کے انعقاد سے قبل نامعلوم ڈرونز کی کوپن ہیگن میں پروازوں نے نئے سیکورٹی خدشات کو جنم دے دیا ہے ۔اور ڈنمارک کی حکومت نے ڈرون دیکھنے کے واقعات کے بعد سربراہی اجلاسوں کے مقام انعقاد کے ارد گرد سیکورٹی بڑھا دی ہے۔جبکہ اس ضمن میں فرانس، جرمنی اور برطانیہ سمیت دیگر یورپی ملکوں نے اپنے ڈرونز سے نمٹنے کے لئے خصوصی فوجی دستے اور ہیلی کاپٹرز بھی پن ہیگن روانہ کر دئیے ہیں۔

موضوعات : copanhagandenmarkeuropeunionrussia
ShareSend

متعلقہ خبریں

Russia has launched 32 Rasvjet satellites into space, claims Ukrainian intelligence chief.
تازہ ترین

روس نے 32 راسویٹ سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیے، یوکرینی انٹیلی جنس چیف کا دعویٰ

8 ستمبر , 2026
Russia to sell oil to India despite US threats
اہم ترین 3

امریکی دھمکیوں کے باوجود بھارت کو تیل فروخت کرینگے ،روس

8 ستمبر , 2026
Details released regarding the extraordinary performance of Russia's Su-57 fighter jet.
تازہ ترین

روس کے ایس یو 57جنگی طیارے کی غیر معمولی کارکردگی کی تفصیلات جاری

6 ستمبر , 2026
روس کے یوکرین میں ڈرون حملے ،37شہری ہلاک ،42زخمی
تازہ ترین

روس کے یوکرین میں ڈرون حملے ،37شہری ہلاک ،42زخمی

30 اگست , 2026
Shanghai Cooperation Organization Summit Xi Jinping, Modi, and Putin to share the same table.
تازہ ترین

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس، شی جن پنگ، مودی اور پیوٹن ایک میز پر ہوں گے

29 اگست , 2026
روس میں کار بم دھماکا،لیفٹیننٹ کرنل ہلاک ،بیوی زخمی
تازہ ترین

روس میں کار بم دھماکا،لیفٹیننٹ کرنل ہلاک ،بیوی زخمی

27 اگست , 2026
اگلی خبر
صائم ایوب نے پانڈیا کو روند ڈالا، نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے

صائم ایوب نے پانڈیا کو روند ڈالا، نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے

یہ بھی پڑھیں

صدر آصف علی زرداری لندن سے وطن واپس روانہ

صدر آصف علی زرداری لندن سے وطن واپس روانہ

9 ستمبر , 2026
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح 12ستمبر کو ہو گا

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح 12ستمبر کو ہو گا

9 ستمبر , 2026
تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

9 ستمبر , 2026
جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

9 ستمبر , 2026
سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

9 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔