اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان نے 6.5 ارب ڈالر مالیت کے 38 وفاقی منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے تحت مارکیٹ میں لانے کا منصوبہ بنا لیا۔
حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے 27 سرکاری اداروں اور اثاثوں کی نجکاری کے عمل کو بھی آگے بڑھایا جا رہا ہے
پی پی پی منصوبوں میں سڑکوں، ریلوے، ہوا بازی، صحت اور صنعتی انفراسٹرکچر کے منصوبے شامل ہیں، جبکہ نجکاری پروگرام میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں، بڑے ہوائی اڈے، انشورنس کمپنیاں اور خصوصی بینک شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نجی شعبے کی سرمایہ کاری معاشی ترقی کے لیے اہم ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور نجکاری سے متعلق نیشنل اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے دوران منصوبوں کی تفصیلات سامنے آئیں، جہاں پاکستان پی پی پی مانیٹر بھی لانچ کیا گیا۔
پی پی پی مانیٹر کے مطابق پاکستان 1990 کی دہائی سے اب تک 154 پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبے مکمل کرچکا ہے، جن میں تقریباً 36 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔
زیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی معیشت کی آئندہ ترقی میں نجی شعبے کو مرکزی کردار ادا کرنا ہوگا، جبکہ حکومت ایسے قابلِ عمل منصوبے تیار کرے گی جو سرمایہ کاروں کو راغب کرسکیں۔












