پیر , 24 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سمندر کی گہرائی میں چھپا 16کھرب ڈالر کا خزانہ

1 گھنٹہ پہلے
A A
A $1.6 trillion treasure hidden in the depths of the ocean.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) دنیا کے سمندروں کی گہرائی میں چھپے سولہ کھرب ڈالر تک مالیت کے معدنی خزانے پر امریکا اور چین کے درمیان نئی دوڑ شروع ہوگئی۔ مگر افریقہ کو خطرہ ہے کہ یہ دوڑ اس کی معیشت اور سمندری ماحول دونوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

دنیا کے سمندر۔۔۔ بظاہر خاموش، لیکن ان کی تہہ میں چھپا ہے ایسا خزانہ جو آنے والے برسوں میں عالمی طاقت کا توازن بدل سکتا ہے۔گہرے سمندر میں موجود معدنی ذخائر کی مالیت 16 کھرب ڈالر تک بتائی جا رہی ہے۔یہاں آلو کے حجم جیسی دھاتی گٹھلیاں موجود ہیں، جن میں کوبالٹ، نکل، تانبا اور مینگنیز شامل ہیں، جبکہ زیرِ آب پہاڑوں میں نایاب زمینی عناصر بھی پائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن ارننگ نے بدل دیا کھیل،پاکستانی فری لانسرز کی اربوں ڈالر کی کمائی

یہی وہ معدنیات ہیں جو موبائل فونز، جدید ٹیکنالوجی، الیکٹرک گاڑیوں، صاف توانائی اور دفاعی صنعت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔اور اب۔۔۔ امریکا اور چین اس سمندری خزانے کی دوڑ میں آمنے سامنے ہیں۔امریکا چین پر معدنیات کی پروسیسنگ میں انحصار کم کرنا چاہتا ہے، اسی لیے واشنگٹن نے گہرے سمندر سے معدنیات حاصل کرنے کو قومی سلامتی سے جوڑ دیا ہے۔2025 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گہرے سمندر میں کان کنی تیز کرنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا، جس کے بعد بحرالکاہل میں تلاش کا عمل تیز ہوگیا۔

چین بھی پیچھے نہیں۔۔۔ بیجنگ کے پاس بین الاقوامی سی بیڈ اتھارٹی کے 31 ایکسپلوریشن معاہدوں میں سے 5 موجود ہیں۔چین گہرے سمندر میں تحقیق اور تلاش کا دائرہ بڑھا رہا ہے، جبکہ 2030 تک بحیرہ جنوبی چین میں مستقل گہرے سمندری تحقیقی مرکز قائم کرنے کی تیاری بھی جاری ہے۔لیکن اس نئی دوڑ سے سب سے زیادہ تشویش افریقہ میں پائی جاتی ہے۔افریقی ممالک کو خدشہ ہے کہ اگر دنیا کی سرمایہ کاری سمندر کی تہہ میں منتقل ہوگئی تو افریقہ کے وسیع معدنی ذخائر نظرانداز ہوسکتے ہیں۔

صرف جمہوریہ کانگو کے معدنی ذخائر کی مالیت تقریباً 24 کھرب ڈالر تک بتائی جاتی ہے۔ماریشس، موزمبیق، جمہوریہ کانگو، ملاوی، کینیا اور مڈغاسکر سمیت 6 افریقی ممالک گہرے سمندر میں کان کنی پر احتیاطی وقفے یا پابندی کے مطالبے کی حمایت کرچکے ہیں۔لیکن اصل خطرہ صرف اربوں ڈالر کا نہیں۔۔۔ سمندر کی زندگی بھی داؤ پر ہے!ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ سمندر کی تہہ میں کان کنی سے ایسے نازک ماحولیاتی نظام تباہ ہوسکتے ہیں جو لاکھوں سال میں تشکیل پائے۔

موضوعات : #underwaterdollarstreasure
ShareSend

متعلقہ خبریں

Online earning has changed the game, Pakistani freelancers have earned billions of dollars
تازہ ترین

آن لائن ارننگ نے بدل دیا کھیل،پاکستانی فری لانسرز کی اربوں ڈالر کی کمائی

22 اپریل , 2026
ایشیائی ترقیاتی بینک نے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
تازہ ترین

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

6 دسمبر , 2025
اگلی خبر
موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ Caa1 سے بڑھا کر B3 کر دی

موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ Caa1 سے بڑھا کر B3 کر دی

یہ بھی پڑھیں

کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

24 اگست , 2026
آزاد کشمیر کے نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھالیا

آزاد کشمیر کے نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھالیا

24 اگست , 2026
تربیلا ففتھ ایکسٹینشن منصوبے کی لاگت میں 282 فیصد اضافہ، 316 ارب روپے منظور

تربیلا ففتھ ایکسٹینشن منصوبے کی لاگت میں 282 فیصد اضافہ، 316 ارب روپے منظور

24 اگست , 2026
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، آسٹریلیا کی پوزیشن مزید مستحکم

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، آسٹریلیا کی پوزیشن مزید مستحکم

24 اگست , 2026
سندھ میں کپاس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ

سندھ میں کپاس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ

24 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔