دبئی (پاک ترک نیوز) بھارت نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر 9ویں مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔
بھارت نے 147رنز کا ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ۔
بھارت کی جانب سے تلک ورما نے 69رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ دوبے 33جبکہ سنجو سمپسن 24رنزبنا سکے ۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 3جبکہ شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
قبل ازیںایشیا کپ فائنل میں پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر دھوکہ دے گئی ۔بھارت کیخلاف پوری ٹیم 19.1اوورز میں 146رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل معرکے میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستانی اوپنرز کی جانب سے بہترین آغاز فراہم کرنے کے بعد مڈل آرڈر بری طرح ناکام ہو گیا ۔
پاکستان کی پوری ٹیم 19.1اوورز میں 146رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔ ایشیا کپ 2025کے فائنل میں بھارت کو جیت کیلئے 147رنز کا ہدف درکار ہے ۔
پاکستان کی جانب سے اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا ۔پاکستان کی پہلی وکٹ 84رنز پر گری جب صاحبزادہ فرحان 57رنز بنا کر آئوٹ ہو ئے ۔ اس کے بعد پاکستانی بلے باز ایک کے بعد ایک کرکے پویلین لوٹنے لگے ۔ صائم ایوب 14،محمد حارث بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے ۔کپتان سلمان علی آغا بھی 8رنز کے مہمان ثابت ہوئے ۔ فخر زمان چھوڑ مزاحمت کے بعد 46رنز پر آئوٹ ہو گئے ۔
حسین طلعت 1،شاہین آفریدی اور فہیم اشرف بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ حارث رئوف 6رنز بنا سکے آخری آئوٹ ہونیوالے بلے باز محمد نواز تھے جنہوں نے 6رنز بنائے ۔
پاکستان کے 7بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہو سکے ۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4جبکہ بمرا ،چکرورتی اور اکشر پٹیل نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
واضح رہے کہ بھارت اس سے قبل 8مرتبہ ایشیا کپ جیت چکا ہے ۔ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ پہلا موقع تھا کہ ایشیا کپ کے فائنل میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئے تھے ۔ سری لنکا 6بار ٹائٹل اپنے نام کر چکا ہے جبکہ پاکستان نے 2ٹرافی جیتی ہے ۔












