جمعہ , 23 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دہشت گردی کا چیلنج دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، مکمل صفایا کیا جائے گا: وزیراعظم

1 سال پہلے
A A
دہشت گردی کا چیلنج دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، مکمل صفایا کیا جائے گا: وزیراعظم
Share on Facebookwhatsapp

لندن(پاک ترک نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خارجی ہاتھ پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے، دہشت گردی کا چیلنج دوبارہ سر اٹھا رہا ہے جس کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت خارجہ پالیسی سمیت تمام اہم معاملات پر ایک پیج پر ہے، میں اور فیلڈ مارشل ہر قومی مسئلے پر مشاورت کرتے ہیں، اقتصادی صورتحال کے حوالے سے بھی باہمی مشاورت کی جاتی ہے، دعا ہے یہ ہم آہنگی جاری رہے تاکہ ماضی کے نقصانات کا ازالہ ہوسکے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا وہ ہمیشہ یادرکھے گا، ہماری بہادرافواج نے بھارت کے خلاف جنگ جیتی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں معرکہ حق میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی، جنگ کے دوران پوری قوم اپنی مسلح افواج کے پیچھے کھڑی تھی۔
صحافیوں کو وزیراعظم نے یہ بھی بتایا کہ نیویارک اورواشنگٹن کا دورہ بہت کامیاب اورمفید رہا، اقوام متحدہ کی عمارت میں غزہ کی صورتحال پر اجلاس خوش آئند پیشرفت ہے، قطر،متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، اردن اورمصر بھی اہم اجلاس میں شریک ہوئے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے غزہ پر اجلاس کی صدارت کی پاکستان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا، غزہ سے متعلق اجلاس میں حوصلہ افزا بات چیت ہوئی، یقین کامل ہے کہ غزہ پر حالیہ اجلاس کا مثبت نتیجہ بہت جلد سامنے آئے گا۔
وزیراعظم نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے انتہائی خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی، امریکی صدر سے ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، امریکی صدر کی یواین اسمبلی اور ملاقات میں تعریف کی، ٹرمپ اوران کی ٹیم نے پاک بھارت جنگ بندی کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دفاعی معاہدہ پاکستان اورسعودی عرب کی دیرینہ خواہش تھی، حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دہائیوں سے جاری اعتماد کا رشتہ ہے، پاکستان سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ کسی کے خلاف نہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی مضبوط اقتصادیات کے لیے جستجو کررہے ہیں، ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو چین میں تربیت کے لیے بھیجا ہے، قرضوں سے نجات حاصل کرنا ہمارا عزم ہے، صدر ٹرمپ نے یقین دہانی کروائی کہ وہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی شعبہ جات میں بھرپورتعاون کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں 2023سے جاری ظلم وستم کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔ غزہ میں مسلمانوں کے خلاف بربریت کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہئے، غزہ کی صورتحال پر جنرل اسمبلی میں بھرپورآواز اُٹھائی، اقوام متحدہ میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ بھرپوریکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جنرل اسمبلی کے فورم پر بھرپورآواز اٹھائی، پانی کے حوالے سے بھی بات کی، سعودی عرب کے دورے میں پاکستان کو بے پناہ عزت دی گئی، سعودی قیادت نے شاندار استقبال کیا جو 24کروڑ پاکستانیوں کیلئے باعث فخر ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ دہشتگردی کا چیلنج دوبارہ سراٹھا رہا ہے، افواج پاکستان اورقانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے برسرپیکار ہیں، خارجی ہاتھ پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے، ہم دہشتگردوں کا مکمل صفایا کریں گے، افواج پاکستان کے جوان اورافسران دن رات قربانیاں دے رہے ہیں، دہشتگردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بھارت جنگ بندی میں اہم کردارادا کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا، پاکستانی قوم نے امن کی کوششوں پر نوبل انعام کیلئے صدر ٹرمپ کا نام تجویز کیا، شبانہ روزمحنت کے نتیجے میں پاکستان اوج ثریا کی منزل حاصل کرے گا۔
اس موقع پر ان کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی موجود تھے۔

موضوعات : islamabadlondonprimeministershahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

اسلام آباد میں انسانی گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کا نیٹ ورک بے نقاب، ڈاکٹر سمیت 5ملزمان گرفتار
پاکستان

اسلام آباد میں انسانی گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کا نیٹ ورک بے نقاب، ڈاکٹر سمیت 5ملزمان گرفتار

23 اکتوبر , 2026
Prime Minister meets with a delegation from Alvarez & Marsal; discusses promotion of investment.
تازہ ترین

وزیراعظم کی الویریز اینڈ مارسل کے وفد سے ملاقات، سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال

23 اکتوبر , 2026
The Prime Minister has accepted all our demands, says the Governor of Khyber Pakhtunkhwa
تازہ ترین

وزیراعظم نے ہمارے تمام مطالبات تسلیم کر لیے، گورنر خیبرپختونخوا

23 اکتوبر , 2026
وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان
پاکستان

وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

22 اکتوبر , 2026
ایمرجنسی اور گورنر راج کا فیصلہ مجبوری میں کیا ، خیبر پختونخوا میں امن لائیں گے،وزیراعظم
اہم ترین

ایمرجنسی اور گورنر راج کا فیصلہ مجبوری میں کیا ، خیبر پختونخوا میں امن لائیں گے،وزیراعظم

22 اکتوبر , 2026
People rejoice when their opponents are arrested while they are in power, but when they find themselves in the opposition, they rush to the courts—Supreme Court.
تازہ ترین

لوگ اقتدار میں مخالفین کی گرفتاری پرخوش ہوتے ہیں ،اپوزیشن میں ہوں تو عدالتوں کی طرف بھاگتے ہیں ،سپریم کورٹ

22 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
پاکستانی ٹیم نے ایشیا کپ فائنل کی میچ فیس شہدائے 7 مئی کے نام کردی

پاکستانی ٹیم نے ایشیا کپ فائنل کی میچ فیس شہدائے 7 مئی کے نام کردی

یہ بھی پڑھیں

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں کوئی خفیہ نکات نہیں، دفتر خارجہ

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں کوئی خفیہ نکات نہیں، دفتر خارجہ

23 اکتوبر , 2026
اسحاق ڈار کی استنبول میں مصری اور جرمن وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار کی استنبول میں مصری اور جرمن وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

23 اکتوبر , 2026
تشددہوا نہ زیادتی ،غیر ملکی خاتون ڈیانا اپنے بیان سے مکر گئی،ملزموں کو معاف کرنے کا اعلان

تشددہوا نہ زیادتی ،غیر ملکی خاتون ڈیانا اپنے بیان سے مکر گئی،ملزموں کو معاف کرنے کا اعلان

23 اکتوبر , 2026
Scottish Minister Humza Yousaf’s book Under Fire The harrowing tale of a family trapped in Gaza.

اسکاٹس منسٹر حمزہ یوسف کی کتاب انڈر فائر غزہ میں پھنسے خاندان کی اذیت ناک داستان

23 اکتوبر , 2026
نیشنل بینک کے سی ای او کی سیلری 95لاکھ ،3کروڑ کی انشورنس ،گھر کے کرائے کیلئے10لاکھ روپے ماہانہ

نیشنل بینک کے سی ای او کی سیلری 95لاکھ ،3کروڑ کی انشورنس ،گھر کے کرائے کیلئے10لاکھ روپے ماہانہ

23 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔