پیر , 31 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سعودی گروپ کی پاکستان کے 3 بڑے ایئرپورٹس کی نجکاری میں دلچسپی

2 دن پہلے
A A
Saudi group interested in privatizing Pakistan's 3 major airports
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے معروف اسعد گروپ نے پاکستان کے ایئرپورٹس کی نجکاری کے عمل میں حصہ لینے میں دلچسپی ظاہر کردی، سعودی گروپ نے ممکنہ بولی کے لیے سعودی اور عالمی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری پر کام شروع کردیا۔وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اسعد گروپ کے چیف ایگزیکٹو غسان احمد العمودی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ اور سرمایہ کاری کے مختلف مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی گروپ کے سربراہ نے بتایا کہ گروپ پاکستان میں اپنے تجربے سے مطمئن ہے اور اسے طویل المدتی سرمایہ کاری کے لیے اہم ملک سمجھتا ہے۔ اسعد گروپ پاکستان میں اپنی موجودگی مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔حکومت پاکستان کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز اور زمین سے متعلق اثاثے آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔حکومت کے مطابق ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا مقصد مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا، ایئرپورٹس کا انفراسٹرکچر اپ گریڈ کرنا، آمدن بڑھانا اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی سرمایہ کاروں کی مسلسل دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا نجکاری پروگرام نئے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیسکو کی نجکاری، نشاط گروپ کے بعد سیفائر فائبرز بھی دوڑ میں شامل

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی ترجیح ایسے مضبوط اور طویل المدتی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے جو پاکستان میں تجارتی طور پر قابلِ عمل منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں۔ملاقات میں وافی انرجی پاکستان کے موجودہ آپریشنز اور توسیعی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمپنی نے خیبر پختونخوا سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں اپنی سرمایہ کاری اور ریٹیل نیٹ ورک، اسٹوریج انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔اسعد گروپ کے سربراہ نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے مواقع، خصوصاً مالیاتی شعبے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا، جبکہ سعودی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے درمیان ممکنہ شراکت داری کو فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کے معاشی اشاریوں اور خودمختار کریڈٹ پروفائل میں بہتری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع اسے خطے کی بڑی منڈیوں تک رسائی کے لیے اہم گیٹ وے بناتا ہے۔

موضوعات : #saudigroupairportprivatization
ShareSend

متعلقہ خبریں

Interior Minister Mohsin Naqvi visits Karachi Airport, reviews immigration process.
تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی ایئر پورٹ کا دورہ ، امیگریشن پراسیس کا جائزہ

29 اگست , 2026
Privatization of House Building Finance Company, agreement with consortium led by KPMG
تازہ ترین

ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری، کے پی ایم جی کی سربراہی میں کنسورشیم سے معاہدہ

10 اگست , 2026
FESCO Privatization Sapphire Fibers Joins the Race After Nishat Group
تازہ ترین

فیسکو کی نجکاری، نشاط گروپ کے بعد سیفائر فائبرز بھی دوڑ میں شامل

9 اگست , 2026
Dubai's busiest airport will close permanently in 2035.
تازہ ترین

دبئی کا مصروف ترین ہوائی اڈہ 2035 میں ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے گا

3 اگست , 2026
European football body threatens World Cup boycott over FIFA's privatization plan.
تازہ ترین

فیفا کے نجکاری منصوبے پر یورپی فٹبال تنظیم کی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی دھمکی

31 جولائی , 2026
3 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل شروع کردیا،اویس لغاری
پاکستان

3 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل شروع کردیا،اویس لغاری

10 جولائی , 2026
اگلی خبر
Foreign exchange reserves increased by $17 million, bringing national reserves to $22.59 billion.

زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 ملین ڈالر کا اضافہ، ملکی ذخائر 22.59 ارب ڈالر ہوگئے

یہ بھی پڑھیں

اگلا مکمل چاند  گرہن کب ہو گا؟

اگلا مکمل چاند گرہن کب ہو گا؟

30 اگست , 2026
راولپنڈی میں تین نئے انڈر پاسز کی تعمیر ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی

راولپنڈی میں تین نئے انڈر پاسز کی تعمیر ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی

30 اگست , 2026
پاکستان، سویڈن سرمایہ کاری معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس، تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

پاکستان، سویڈن سرمایہ کاری معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس، تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

30 اگست , 2026
آر ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث رات کو 3 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

آر ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث رات کو 3 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

30 اگست , 2026
گیس کے 12 سلیب ختم کرکے یکساں ٹیرف لانے کی تیاری

گیس کے 12 سلیب ختم کرکے یکساں ٹیرف لانے کی تیاری

30 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔