اتوار , 27 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

فیسکو کی نجکاری، نشاط گروپ کے بعد سیفائر فائبرز بھی دوڑ میں شامل

2 مہینے پہلے
A A
FESCO Privatization Sapphire Fibers Joins the Race After Nishat Group
Share on Facebookwhatsapp








اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) فیسکو کی نجکاری کے لیے نشاط گروپ کے بعد سیفائر فائبرز لمیٹڈ بھی میدان میں آگئی۔

سیفائر فائبرز لمیٹڈ نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی نجکاری کے عمل میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سیفائر فائبرز نے نجکاری کمیشن کی جانب سے فیسکو کی نجکاری کے لیے جاری کردہ ریکوئسٹ فار اسٹیٹمنٹ آف کوالیفکیشن حاصل کرلی ہے۔

کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فیسکو کی نجکاری کے عمل میں حصہ لینے کی منظوری دے دی ہے، تاہم سیفائر فائبرز نے واضح کیا ہے کہ اس مرحلے پر کمپنی نے کوئی حتمی یا پابند ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اعلامیے کے مطابق فیسکو کی نجکاری کے عمل میں حتمی شرکت نجکاری کمیشن سے پیشگی اہلیت کی منظوری اور دیگر ضروری کارپوریٹ و ریگولیٹری منظوریوں سے مشروط ہوگی۔

سیفائر فائبرز کا کہنا ہے کہ منظوری ملنے کے بعد کمپنی دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کنسورشیم بھی تشکیل دے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا کے نجکاری منصوبے پر یورپی فٹبال تنظیم کی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی دھمکی

سیفائر فائبرز نے گزشتہ سال بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں قائم یو سی ایچ پاور اور یو سی ایچ ٹو پاور میں 50،50 فیصد حصص بھی حاصل کیے تھے۔ یو سی ایچ پاور گیس سے بجلی پیدا کرنے والا 586 میگاواٹ جبکہ یو سی ایچ ٹو پاور 404 میگاواٹ کا پاور پلانٹ ہے۔

فیسکو ان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں شامل ہے جنہیں حکومت نے نجکاری کے لیے مقرر کیا ہے۔ فیسکو کے علاوہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی کی نجکاری بھی حکومتی منصوبے کا حصہ ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ڈسکوز کی نجکاری کا مقصد بجلی کے شعبے میں کارکردگی بہتر بنانا، نقصانات کم کرنا اور نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

وفاقی کابینہ نے اگست 2024 میں فیسکو، آئیسکو اور گیپکو کی نجکاری کی منظوری دی تھی۔

موضوعات : #fesconishatgroupprivatization
ShareSend

متعلقہ خبریں

FESCO Privatization 10 out of 12 Investor Groups Pre-qualify; K-Electric Withdraws
تازہ ترین

فیسکو کی نجکاری، 12 میں سے 10 سرمایہ کار گروپس پری کوالیفائی، کے الیکٹرک دستبردار

29 اگست , 2026
Saudi group interested in privatizing Pakistan's 3 major airports
تازہ ترین

سعودی گروپ کی پاکستان کے 3 بڑے ایئرپورٹس کی نجکاری میں دلچسپی

28 اگست , 2026
Privatization of House Building Finance Company, agreement with consortium led by KPMG
تازہ ترین

ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری، کے پی ایم جی کی سربراہی میں کنسورشیم سے معاہدہ

10 اگست , 2026
European football body threatens World Cup boycott over FIFA's privatization plan.
تازہ ترین

فیفا کے نجکاری منصوبے پر یورپی فٹبال تنظیم کی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی دھمکی

31 جولائی , 2026
3 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل شروع کردیا،اویس لغاری
پاکستان

3 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل شروع کردیا،اویس لغاری

10 جولائی , 2026
فیسکواور گیپکو کی نجکاری کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 7اگست تک توسیع
تازہ ترین

فیسکواور گیپکو کی نجکاری کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 7اگست تک توسیع

1 جولائی , 2026
اگلی خبر
The Pentagon has revoked the security clearance of the former US Air Force Secretary.

پینٹاگون نے سابق امریکی ایئر فورس سیکریٹری کی سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کردی

یہ بھی پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکے کے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکے کے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

26 ستمبر , 2026
ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی

26 ستمبر , 2026
Iran's 7-day plan presented What was demanded in exchange for the Strait of Hormuz

ایران کا 7روزہ پلان پیش آبنائے ہرمز کے بدلے کیا مانگا؟

26 ستمبر , 2026
چاند پر محفوظ لینڈنگ کی تیاری، ناسا کی نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

چاند پر محفوظ لینڈنگ کی تیاری، ناسا کی نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

26 ستمبر , 2026
امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

26 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔