بدھ , 23 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

انٹرنیشنل میڈیا کا بھارت کو ابرار اورہشرنگا سےسپورٹس مین سپرٹ سیکھنے کا مشورہ

12 مہینے پہلے
A A
انٹرنیشنل میڈیا کا بھارت کو ابرار اورہشرنگا سےسپورٹس مین سپرٹ سیکھنے کا مشورہ
Share on Facebookwhatsapp

آر اے شمشاد
کھیل ایک دوسرے کو قریب لانے اورنفرتوں کوکم کرنے کا نام ہے اورکرکٹ کو ویسے بھی جینٹلمین گیم کہا جاتاہے۔ تاہم بھارت ہمیشہ سیاست کو کرکٹ میں لا کر اچھی اقدار کو پامال کرتا آیاہے ۔
اس کی واضح مثالیں انڈیا کی جانب ایشیا کپ کے دوران پاکستان کیخلاف میچز میں ٹاس کے بعد ہاتھ نہ ملانے اور میچ کے بعد مصافحہ کئے بغیر ڈریسنگ روم میں چلے جانا شامل ہیں ۔ اس حوالے سے معتبر حلقو ں کی جانب سے بھارت کے اس رویے کو اچھی اقدار کے منافی قرار دیا گیا ہے وہیں کچھ کرکٹ شائقین نے بھی بھارتی کپتان اورکوچ کو آڑے ہاتھوں بھی لیاہے ۔

https://www.youtube.com/watch?v=mz2XkU6AhPA
جہاں بھار ت کی جانب سے اس ایونٹ میں کھیل کی روح کے منافی اخلاقیات سے گری ہوئی حرکتیں نظر آئی ہیں وہیں گزشتہ روز پاکستان اورسری لنکاکے درمیان میچ میں زبر دست سپورٹس مین کا مظاہرہ بھی دیکھنے کو ملا ہے ۔جہاں پاکستانی سپنر ابرار احمد کی جانب سے ہشرنگا کو آئوٹ کرنے کے بعد ان کے ہی انداز میں جشن منایا گیا وہیں بعد میں ہشرنگا نے فخر زمان کا کیچ تھام کر اور صائم ایوب کو بولڈ کرکے ابرار احمد کے جشن منانے کا انداز اپنایا۔

https://www.youtube.com/shorts/NUXjw-4nvvg
میچ کے دوران ایک دوسرے کا انداز اپنانے کے بعد ابرار احمد اور ہشرنگا کی جانب سے ایک دوسرے کو تپاک کے ساتھ گلے ملنے کی ویڈیو میڈیا پر وائرل ہو گئی جسے شائقین کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے ۔
دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے زبردست سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں دونوں کھلاڑی نہ صرف خوشدلی سے ایک دوسرے کے گلے ملے بلکہ خوشگوار انداز میں ایک دوسرے کواچھے کھیل پر مبارکباد بھی دی ہے ۔
اسی حوالے سے انٹرنیشنل میڈیا میں اس انداز کو نہ صرف بہت زیادہ سراہا گیا بلکہ بھارتی ٹیم کو بھی ایسے ہی رویے کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے ۔معروف برطانوی نشریاتی ادارے نے ابرار احمد اورہشرنگا کی جانب سے گلے ملنے پر لکھاہے کہ یہی وہ چیز ہے جو انڈین کرکٹ ٹیم کبھی نہیں سیکھ سکتی ۔
اس حوالےسے بی بی سی نے مزید لکھا کہ ابراراحمد ہشرنگا کے رویے پر اس بار سوشل میڈیا پر میدان میں نظر آنے والی مسابقت اور پھر میدان کے باہر کے دوستانہ رویے کی تعریف ہو رہی ہے اور اسے ’سپورٹس مین شپ‘ سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔جس کی امید بھارتی ٹیم سے نہیں کی جا سکتی ہے ۔

موضوعات : abrarahmedasiacuphasaranga pakvsslpakvssl
ShareSend

متعلقہ خبریں

T20 Rankings Pakistan's Abrar Ahmed becomes the world's number one bowler.
تازہ ترین

ٹی 20رینکنگ ،پاکستان کے ابرار احمد عالمی نمبر ون باؤلر بن گئے

23 ستمبر , 2026
India once again plays with the game, refuses to accept the Asia Cup trophy
تازہ ترین

بھارت کا ایک بار پھر کھیل سے کھلواڑ، ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار

14 ستمبر , 2026
Fatima Sana fined for violating the code of conduct
تازہ ترین

فاطمہ ثناء پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرجرمانہ عائد

7 ستمبر , 2026
A battle of nerves in the Women's Asia Cup today
تازہ ترین

ویمنز ایشیا کپ میں آج اعصاب کی جنگ

5 ستمبر , 2026
Mohsin Naqvi will watch the Women's Asia Cup final and present the trophy to the winning team.
تازہ ترین

محسن نقوی ویمنز ایشیا کپ کا فائنل دیکھیں گے ،فاتح ٹیم کو ٹرافی دینگے

5 ستمبر , 2026
Women's T20 Asia Cup Pakistan defeated Thailand by 35 runs.
تازہ ترین

ویمن ٹی20 ایشیا کپ: پاکستان نے تھائی لینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی

2 ستمبر , 2026
اگلی خبر
گردشی قرض تمام وسائل نگل رہا تھا، مسئلے سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے: وزیراعظم

گردشی قرض تمام وسائل نگل رہا تھا، مسئلے سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے: وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں

Donald Trump's historic address at the United Nations

ڈونلڈ ٹرمپ کا اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب

23 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی کےلانگ مارچ سے پہلے موٹر وے کئی مقامات سے بند

پی ٹی آئی کےلانگ مارچ سے پہلے موٹر وے کئی مقامات سے بند

23 ستمبر , 2026
حکومت کا تمام ڈسکوز کا تکنیکی آڈٹ کرانے کا اعلان

حکومت کا تمام ڈسکوز کا تکنیکی آڈٹ کرانے کا اعلان

23 ستمبر , 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری بدترین سیاسی انتقام ہے،بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری بدترین سیاسی انتقام ہے،بیرسٹر گوہر

23 ستمبر , 2026
پنجاب میں عوامی اجتماعات پر پابندی،دفعہ 144نافذ

پنجاب میں عوامی اجتماعات پر پابندی،دفعہ 144نافذ

23 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔