
آر اے شمشاد
ایشیا کپ 2025کا میلہ اپنے جوبن پر ہے اور پوری دنیا کی نظریں اس وقت دو حریف ٹیموں پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج میچ پر لگی ہوئی ہیں ۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج بڑے معرکے میں مد مقابل آئیں گے ۔ یہ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا ۔ اس مقابلے کیلئے شائقین کرکٹ کا انتظار اپنی آخری حدوں کو پہنچ چکا ہے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ رات ساڑھے سات بجے شروع ہو گا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جبکہ بھارت کی کمان سوریا کمار یادیو کے ہاتھوں میں ہے ۔ دونوں ملکوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی دھڑکنیں ہرگیند کے ساتھ اوپر نیچےہوتی ہیں ۔
https://www.youtube.com/watch?v=nKPnYUKclOo
دونوں ٹیمیں ایشیا کپ میں اب تک 19مرتبہ ایک دوسرے کے مد مقابل آ چکی ہیں جہاں بھارت کا پلڑا بھاری ہے ۔ بھارت نے ایشیا کپ 10میچوں میں جیت حاصل کی ہے وہیں شاہینوں کے حصے میں 6
https://www.youtube.com/shorts/0YABdT4W1D4میچز میں کامیابی آئی ہے ۔ تین میچز بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوئے تھے ۔
دونوں ٹیموں کی جانب سے جیت کے بھرپور دعوی کئے جا رہے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق دونوں ٹیموں بہترین ردھم میں موجود ہیں اور ایک کانٹے دار میچ کی توقع ہے ۔ دونوں ٹیموں نے اب تک ایشیا کپ 2025میں ایک ایک میچ کھیلا جائے اور جیت حاصل کی ہے ۔ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں یو اے ای کیخلاف بڑے مارجن کامیابی حاصل کی ہے ۔ بھارت نے عمان کوشکست سے دوچار کیا ہے ۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2025میں 3مرتبہ آمنے سامنے آنا کا امکان ہے ۔
واضح رہےکہ بھارت ایشیا کپ کا ٹائٹل سب سے زیادہ 8بار اپنے نام کر چکا ہےجبکہ سری لنکا 6بار ایشین کا چیمئپن رہا ہے وہیں پاکستان نے بھی یہ ٹرافی 2بار اپنے نام کی ہے ۔












