جمعہ , 31 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پنجاب کے مزید 7اضلاع میں گرین بس چل پڑی ،منصوبہ بہت مقبول ہے ،مریم نواز

1 دن پہلے
A A
The Green Bus service has launched in seven more districts of Punjab; the project is highly popular Maryam Nawaz.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے مزید سات اضلاع میں گرین بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ نئی سروس کے تحت گجرات، نارووال، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، وہاڑی اور لودھراں کے شہری بھی جدید، آرام دہ اور کم خرچ سفری سہولت سے مستفید ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ گرین بس منصوبہ عوام میں بے حد مقبول ہو چکا ہے اور حکومت کا مقصد ہر شہری کو محفوظ، معیاری اور سستی سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین بسیں مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ ہیں جبکہ مسافروں کی سہولت کے لیے ان میں مفت وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ بزرگ شہریوں، خواتین اور طلبہ کے لیے خصوصی سہولیات اور رعایتیں بھی متعارف کرائی گئی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس جدید ٹرانسپورٹ نظام سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت کا ہدف گرین بس سروس کو پنجاب کی ہر تحصیل اور ہر علاقے تک توسیع دینا ہے تاکہ شہری اور دیہی علاقوں کے عوام کو یکساں سفری سہولیات میسر آسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بمقابلہ مریم، کشمیر الیکشن پر سیاسی کشیدگی بڑھ گئی

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیڈی پولیس افسروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب آج گورننس، ترقی اور عوامی خدمت کے میدان میں ملک کے تمام صوبوں سے آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کی مثال دنیا میں دی جا رہی ہے اور اللہ کے فضل سے کوئی طاقت پنجاب کی ترقی کا سفر نہیں روک سکتی۔

وزیراعلیٰ نے نئی شامل ہونے والی لیڈی پولیس افسروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پنجاب پولیس کا حصہ بننے والی بیٹیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے چالیس ہفتوں کی سخت تربیت مکمل کرنے والی خواتین کی محنت، عزم اور حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وردی صرف اعزاز نہیں بلکہ ایک بہت بڑی ذمہ داری بھی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین پولیس اہلکار معاشرے میں قانون کی بالادستی، خواتین کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی افسران ایمانداری، دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ عوام کی خدمت کریں گی۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے لیڈی پولیس افسروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ بھی کیا اور تربیت کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والی افسران میں انعامات اور اعزازی اسناد تقسیم کیں ۔

موضوعات : #maryamnawazgreenbuspunjabgovermnet
ShareSend

متعلقہ خبریں

Bilawal vs Maryam, political tension increases over Kashmir election
تازہ ترین

بلاول بمقابلہ مریم، کشمیر الیکشن پر سیاسی کشیدگی بڑھ گئی

29 جولائی , 2026
Youth can play a role in national development through professional skills Chief Minister of Punjab.
تازہ ترین

پیشہ ورانہ مہارت سے نوجوان ملکی ترقی میں کردار ادا کر سکتا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب

15 جولائی , 2026
Approval granted for the construction of six service areas on the Punjab Ring Road; annual revenue of Rs 500 million is expected.
تازہ ترین

پنجاب رنگ روڈ پر 6 سروس ایریاز بنانے کی منظوری، سالانہ 50 کروڑ روپے آمدن متوقع

10 جولائی , 2026
Punjab Assembly Speaker meets Chief Minister Maryam Nawaz.
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات

8 جولائی , 2026
Punjab government decides to establish an Asset Management Authority to keep track of assets.
تازہ ترین

پنجاب حکومت کا اثاثوں کا حساب رکھنے کیلئے ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

6 جولائی , 2026
Victory in the battle for truth is the crowning glory of Pakistan Chief Minister Maryam Nawaz.
تازہ ترین

معرکہ حق میں کامیابی پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز

3 جولائی , 2026
اگلی خبر
Aleema Khan and Uzma Khan declared proclaimed offenders; perpetual arrest warrants issued.

علیمہ خان اور عظمیٰ خان اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

یہ بھی پڑھیں

روس نے نئی جوہری آبدوز سمندر میں اتار دی

روس نے نئی جوہری آبدوز سمندر میں اتار دی

31 جولائی , 2026
آئی فون اور اسمارٹ گھڑی پر ڈرائیونگ لائسنس رکھنے کی سہولت متعارف کرانے کی تیاری

آئی فون اور اسمارٹ گھڑی پر ڈرائیونگ لائسنس رکھنے کی سہولت متعارف کرانے کی تیاری

31 جولائی , 2026
دہشت گردوں سے اب بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ،ہتھیار ڈالیں ورنہ ختم کر دینگے ،ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشت گردوں سے اب بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ،ہتھیار ڈالیں ورنہ ختم کر دینگے ،ڈی جی آئی ایس پی آر

31 جولائی , 2026
Meeting chaired by the Prime Minister; decision taken to implement sweeping reforms in OGRA.

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،اوگرا میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا فیصلہ

31 جولائی , 2026
The third round of talks between the Peoples Party and the Muslim League (N) also concluded without result.

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے مذاکرات کا تیسرا دور بھی بے نتیجہ ختم

31 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔