بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ترکیہ ایف35 کی واپسی کیلئے ایس400 سے جان چھڑانا چاہتا ہے

4 مہینے پہلے
A A
Why can't Armenia win an air war against Azerbaijan...
Share on Facebookwhatsapp

انقرہ ( پاک ترک نیوز) ترکیہ کی جانب سے روسی ساختہ ایس-400 فضائی دفاعی نظام سے دستبردار ہونے اور دوبارہ امریکی ایف-35 اسٹیلتھ جنگی طیاروں کے پروگرام میں شامل ہونے کی کوشش نے الجزائر، مصر، انگولا اور دیگر افریقی ممالک کو بھی عالمی دفاعی بحث کا مرکز بنا دیا ہے۔

روسی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ ماسکو اور انقرہ کے درمیان ایس-400 نظام کے مستقبل پر بات چیت جاری ہے، تاہم کریملن نے واضح کیا ہے کہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے اور ترکیہ روس کی اجازت کے بغیر یہ نظام کسی دوسرے ملک کو منتقل نہیں کر سکتا۔

اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کو ممکنہ خریدار قرار دیا جا رہا ہے، تاہم ابھی تک نہ ترکی اور نہ ہی یو اے ای نے ایسی کسی ڈیل کی تصدیق کی ہے۔

اگرچہ ترکیہ کے ایس-400 نظام کی خریداری کے لیے کسی افریقی ملک کا نام باضابطہ طور پر سامنے نہیں آیا، لیکن اس معاملے نے ایک بار پھر یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ روسی اور مغربی ہتھیاروں کے درمیان توازن قائم کرنے والے افریقی ممالک مستقبل میں کس سمت جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کی ڈالر سے انحصار کم کرنے کی پالیسی میں بڑی پیش رفت

دفاعی ماہرین کے مطابق الجزائر، مصر، انگولا اور ایتھوپیا جیسے ممالک روسی دفاعی نظام استعمال کرتے ہیں، جبکہ ساتھ ہی مغربی اور دیگر ممالک سے بھی جدید اسلحہ خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

الجزائر کئی برسوں سے افریقہ میں روسی ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار سمجھا جاتا ہے۔

2025 میں الجزائر کا دفاعی بجٹ تقریباً 25.4 ارب ڈالر رہا، جو افریقہ میں سب سے زیادہ ہے۔2020 سے 2024 کے دوران الجزائر کی تقریباً 48 فیصد بڑی دفاعی درآمدات روس سے آئیں۔

الجزائر پہلے ہی ایس-300، بک-ایم2، ٹور-ایم2 اور پینٹسیر ایس1 جیسے جدید فضائی دفاعی نظام استعمال کر رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق الجزائر نے پہلی بار اپنی فوجی مشق "الصمود 2025” میں ایس-400 نظام بھی عوامی سطح پر دکھایا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق الجزائر نے روس سے Su-57E پانچویں نسل کے اسٹیلتھ جنگی طیارے بھی خریدے ہیں، اگرچہ اس کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

اس کے باوجود ایسی کوئی اطلاع موجود نہیں کہ الجزائر ترکی کے ایس-400 خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

2019 میں انگولا کے اُس وقت کے وزیر دفاع نے کہا تھا کہ ملک ایس-400 میں دلچسپی رکھتا ہے، لیکن مالی مشکلات کے باعث بات آگے نہیں بڑھ سکی۔

انگولا آج بھی روسی ساختہ Su-30K لڑاکا طیارے، T-72 ٹینک، Mi-17 اور Mi-24 ہیلی کاپٹر اور کئی فضائی دفاعی نظام استعمال کرتا ہے، تاہم حالیہ برسوں میں وہ مغربی ممالک سے بھی دفاعی تعاون بڑھا رہا ہے۔

مصر افریقہ کے اُن ممالک میں شامل ہے جو مختلف ممالک سے اسلحہ خریدتے ہیں۔

مصر روسی MiG-29M/M2 لڑاکا طیارے اور Ka-52 اٹیک ہیلی کاپٹر استعمال کرتا ہے۔

اس کے فضائی دفاعی نظام میں S-300VM، Buk-M2E، Tor، Pantsir سمیت کئی روسی نظام شامل ہیں۔2019 میں روس سے Su-35 طیاروں کی خریداری پر امریکہ نے پابندیوں کی دھمکی دی تھی، تاہم یہ طیارے مصری فضائیہ میں شامل نہیں ہو سکے۔

جولائی 2025 میں امریکہ نے مصر کو تقریباً 4.67 ارب ڈالر مالیت کے NASAMS فضائی دفاعی نظام کی ممکنہ فروخت کی منظوری دی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قاہرہ اب دفاعی خریداری میں زیادہ توازن اختیار کر رہا ہے۔

مراکش کا جھکاؤ امریکہ اور اسرائیل کی طرف،دوسری جانب مراکش نے حالیہ برسوں میں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مضبوط کیے ہیں۔

2021 سے 2025 کے دوران مراکش افریقہ میں بڑے ہتھیار درآمد کرنے والا نمایاں ملک بن گیا۔

اس عرصے میں اس کی 60 فیصد دفاعی درآمدات امریکہ جبکہ 24 فیصد اسرائیل سے آئیں۔

اسی لیے ماہرین کے مطابق مراکش کو ایس-400 کے ممکنہ خریداروں میں شامل کرنا زیادہ حقیقت پسندانہ نہیں۔

ایتھوپیا بھی روسی ساختہ Su-27 لڑاکا طیارے، Mi-24 ہیلی کاپٹر، T-72 ٹینک اور Pantsir-S1 فضائی دفاعی نظام استعمال کرتا ہے۔

روس اور ایتھوپیا نے حالیہ برسوں میں دفاعی تربیت، ٹیکنالوجی اور فوجی تعاون کے کئی معاہدے کیے ہیں، تاہم ایتھوپیا نے بھی ترکی کے ایس-400 میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

ترکی نے 2019 میں روس سے ایس-400 خریدنے کا فیصلہ کیا، جس پر امریکہ نے سخت اعتراض کیا۔

واشنگٹن کا مؤقف تھا کہ ایس-400 کی موجودگی میں ایف-35 کی حساس اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے راز روس تک پہنچ سکتے ہیں۔

اس کےبعد ترکی کو ایف-35 پروگرام سے خارج کر دیا گیا۔

امریکی قانون CAATSA کے تحت 2020 میں ترکیہ کی دفاعی صنعت پر پابندیاں لگائی گئیں۔

ترک کمپنیاں ایف-35 کے 900 سے زائد پرزے تیار کر رہی تھیں، اور انہیں مستقبل میں 9 ارب ڈالر سے زیادہ کا صنعتی فائدہ متوقع تھا، جو ختم ہو گیا۔

کیا ترکیہ دوبارہ ایف-35 حاصل کر سکے گا؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں اشارہ دیا ہے کہ امریکہ ترکیہ پر عائد پابندیاں نرم کرنے اور ایف-35 کی فروخت پر دوبارہ غور کرنے کے لیے تیار ہو سکتا ہے۔

تاہم اس کے لیے ترکی کو پہلے ایس-400 نظام سے مکمل طور پر دستبردار ہونا ہوگا اور امریکی کانگریس کی منظوری بھی درکار ہوگی۔

ترکی کا ایس-400 تنازع صرف ایک دفاعی معاہدے کا معاملہ نہیں بلکہ یہ اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ آج کی دنیا میں روس، امریکہ، چین اور یورپی طاقتوں کے درمیان دفاعی توازن قائم کرنا انتہائی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

الجزائر کی روس پر انحصار، مصر کی متوازن دفاعی پالیسی، مراکش کی مغرب سے قربت اور ایتھوپیا کے بڑھتے ہوئے روسی تعلقات اس بات کی مثال ہیں کہ جدید اسلحہ خریدنے کے فیصلے صرف عسکری نہیں بلکہ سفارتی، معاشی اور تزویراتی نتائج بھی رکھتے ہیں۔

موضوعات : #turkeydefencesystemfighterjets400
ShareSend

متعلقہ خبریں

China demonstrates rapid deployment of the HQ-9B air defense system for desert warfare.
تازہ ترین

چین کا صحرائی جنگ کے لیے ایچ کیو 9 بی فضائی دفاعی نظام کی تیز منتقلی کا مظاہرہ

26 اکتوبر , 2026
The Canadian Prime Minister will visit Türkiye this month.
تازہ ترین

کینیڈین وزیراعظم رواں ماہ ترکیہ کا دورہ کریں گے

9 اکتوبر , 2026
Details released regarding the extraordinary performance of Russia's Su-57 fighter jet.
تازہ ترین

روس کے ایس یو 57جنگی طیارے کی غیر معمولی کارکردگی کی تفصیلات جاری

6 ستمبر , 2026
The price of the US F-35 fighter jet has reached $120 million.
تازہ ترین

امریکی ایف 35 جنگی طیارے کی قیمت 12 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی

5 ستمبر , 2026
Türkiye has joined the Artemis Accords, becoming the 71st member of the global coalition for the peaceful space exploration of the Moon and Mars.
تازہ ترین

ترکیہ آرٹیمس معاہدے میں شامل، چاند اور مریخ کی پُرامن خلائی تحقیق کے لیے عالمی اتحاد کا 71واں رکن بن گیا

1 ستمبر , 2026
Ground-based launch test of Türkiye's advanced 'Çakır' cruise missile successful.
تازہ ترین

ترکیہ کے جدید کروز میزائل ’چاکر‘ کا زمینی لانچنگ ٹیسٹ کامیاب

29 اگست , 2026
اگلی خبر
Lahore residents will pay the highest amounts in motor, property, and excise taxes.

لاہور والے سب سے زیادہ موٹر،پراپرٹی ،ایکسائز ٹیکس ادا کرینگے

یہ بھی پڑھیں

Iran criticizes Trump for calling negotiations a waste of time

مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دینے پر ایران کی ٹرمپ پر تنقید

28 اکتوبر , 2026
Justice Muneeb Akhtar has taken the oath as Acting Chief Justice.

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

28 اکتوبر , 2026
A mysterious world hidden beneath the moon; NASA’s search for concealed ice and human bases.

چاند کے نیچے چھپی پراسرار دنیا،ناسا کو خفیہ برف اور انسانی اڈے کی تلاش

28 اکتوبر , 2026
Government decides to amend the Petroleum Products Ordinance 1961; amendment bill to be presented in the National Assembly today.

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات آرڈیننس 1961 میں ترمیم کا فیصلہ، ترمیمی بل آج قومی اسمبلی میں پیش ہوگا

28 اکتوبر , 2026
Decision made to further modernize Europe’s Galileo navigation system; contracts signed for 4 new satellites.

یورپ کا گلیلیو نیویگیشن نظام مزید جدید بنانے کا فیصلہ، 4 نئے سیٹلائٹس کے معاہدے

28 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔