اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا ،الیکشن کمیشن 8 جولائی کو ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق سماعت کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے 17 جون کو تین مختلف معاملات پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،ان میں ٹی ایل پی کے فوکل پرسن راجہ عامر کے حقِ دعویٰ، جماعت کو مزید وقت دینے اور انتخابی نشان کی معطلی سے متعلق امور شامل ہیں
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات چودھری رفیق نیئرمستعفی
الیکشن کمیشن نے راجہ عامر کے حقِ دعویٰ پر اعتراض بھی عائد کیا تھا،تحریک لبیک پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات 28 دسمبر 2025 کو ہونا تھے،تاہم فوکل پرسن راجہ عامر نے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کے لیے ایک سال کی مہلت دینے کی درخواست کر رکھی ہے۔
راجہ عامر کے مطابق مریدکے آپریشن کے بعد سے پوری ٹی ایل پی قیادت سے رابطہ نہیں ہورہا اس لئے الیکشنز نہیں ہوسکے تھے۔









