واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) جرمنی اور امریکا نے ایران سے متعلق سفارتی کوششوں پر اتفاقِ رائے کا اظہار کیا ہے۔ واشنگٹن میں جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈیفول نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی، جس میں امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی عمل پر گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطی میں دوبارہ جنگ یا امن ،کنفیوژن برقرار
جرمن وزیر خارجہ نے اس پیش رفت کو ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی نازک صورتحال میں سفارت کاری کے لیے ایک نیا موقع فراہم کرتا ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔












