جمعرات , 29 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ورلڈ بینک ، بنگلہ دیش کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی ہنگامی مالی امداد منظور

4 مہینے پہلے
A A
World Bank approves $1.1 billion emergency financial assistance for Bangladesh
Share on Facebookwhatsapp

ڈھاکا(پاک ترک نیوز )ورلڈ بینک نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث خوراک، ایندھن اور کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پیدا ہونے والے معاشی دباؤ سے نمٹنے کے لیے بنگلہ دیش کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی ہنگامی مالی امداد کی منظوری دے دی ۔

ورلڈ بینک کے مطابق اس امدادی پیکج کا مقصد ملک میں خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا، کمزور اور غریب طبقے کی مدد کرنا، چھوٹے کاروباروں کو سہارا دینا اور معاشی استحکام برقرار رکھنا ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش اپنی زرمبادلہ کی صورتحال بہتر بنانے اور توانائی کی درآمدی لاگت کے باعث عوامی مالیات پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سمیت دیگر ترقیاتی شراکت داروں سے بھی اضافی مالی معاونت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم-13 موٹروے منصوبہ، لاہور سے اسلام آباد کا سفر ایک گھنٹہ کم

ورلڈ بینک کے امدادی پیکج میں دو منصوبے شامل ہیں۔ پہلے منصوبے ایمرجنسی سپورٹ فار فوڈ سیکیورٹی پراجیکٹ کے تحت 300 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں گے، جن سے آئندہ دھان (چاول) کی فصلوں کے لیے 6 لاکھ میٹرک ٹن کھاد درآمد کی جائے گی۔ بنگلہ دیش اپنی 85 فیصد سے زائد کھاد درآمد کرتا ہے، جس کی وجہ سے وہ عالمی سپلائی چین میں رکاوٹوں سے شدید متاثر ہوتا ہے۔

ورلڈ بینک کے بنگلہ دیش اور بھوٹان کے ڈویژن ڈائریکٹر جین پیسمے نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث خوراک، کھاد اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں نے بنگلہ دیش کی معیشت، خصوصاً چھوٹے کسانوں اور غریب خاندانوں کو شدید متاثر کیا ہے۔اس منصوبے سے 14 لاکھ ہیکٹر زرعی اراضی پر چاول کی کاشت میں مدد ملے گی۔

امدادی پیکج کے تحت باقی 713 ملین ڈالر کانٹنجنٹ ایمرجنسی ریسپانس پراجیکٹ کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جن سے متاثرہ خاندانوں کو نقد امداد، روزگار کی بحالی، چھوٹے کاروباروں کی معاونت اور ایندھن و توانائی کی درآمدات کی مالی اعانت کی جائے گی۔یہ رقم صحت، خوراک کی ترسیل، بجلی اور پانی جیسی بنیادی خدمات کو جاری رکھنے میں بھی استعمال ہوگی۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ یہ مالی امداد بنگلہ دیش کو معاشی جھٹکوں سے فوری طور پر نمٹنے، روزگار اور شہریوں کے معاشی تحفظ کو برقرار رکھنے اور ضروری عوامی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد دے گی۔

موضوعات : #worldbankjaidbangladesh
ShareSend

متعلقہ خبریں

مصری پارلیمنٹ نے سعودی عرب کے لیے فوجی امداد کی منظوری دے دی
اہم ترین 2

مصری پارلیمنٹ نے سعودی عرب کے لیے فوجی امداد کی منظوری دے دی

26 اکتوبر , 2026
The sight of the Bangladeshi captain holding the Pakistani flag has become a focal point of attention on social media.
تازہ ترین

بنگلہ دیشی کپتان کا پاکستانی پرچم سنبھالنے کا منظر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا

26 ستمبر , 2026
Seven leaders of Sheikh Hasina Wajed's party have been sentenced to death.
تازہ ترین

شیخ حسینہ واجد کی پارٹی کے 7رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی گئی

15 ستمبر , 2026
The US dollar weakened for the second consecutive month; the dollar index fell by 0.9 percent in August....
تازہ ترین

جے۔10سی ای کی خریداری کے لئے چین بنگلہ دیش معاہدے کا حتمی مرحلہ

1 ستمبر , 2026
Bangladesh's view on Mecca defense agreement
تازہ ترین

مکہ دفاعی معاہدے پر بنگلہ دیش کی نظر

25 اگست , 2026
حسینہ واجد کی حوالگی تک وزیراعظم بھارت کا دورہ نہیں کرینگے ،بنگلا دیش کا اعلان
اہم ترین 3

حسینہ واجد کی حوالگی تک وزیراعظم بھارت کا دورہ نہیں کرینگے ،بنگلا دیش کا اعلان

16 اگست , 2026
اگلی خبر
Burkina Faso ends diplomatic relations with former colonial power France

برکینا فاسو کی سابق نوآبادیاتی طاقت فرانس سے سفارتی تعلقات ختم

یہ بھی پڑھیں

A hearing on the petition against the imposition of Section 144 across Punjab will take place today.

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی

29 اکتوبر , 2026
Saudi-led military coalition claims to have destroyed a Houthi ballistic missile

سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

29 اکتوبر , 2026
Hafizabad Tablighi Jamaat bus falls into a drainage canal; 5 people killed.

حافظ آباد: تبلیغی جماعت کی بس سیم نالے میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق

29 اکتوبر , 2026
Tri-nation series England and Sri Lanka to face each other today

سہ ملکی سیریز،انگلینڈ اور سری لنکا آج آمنے سامنے ہونگے

29 اکتوبر , 2026
Netanyahu's reign nears sunset, opposition's efforts to form government intensify

نیتن یاہو کے اقتدار کا سورج غروب ہونے کے قریب ،اپوزیشن کی حکومت کیلئے کوششیں تیز

29 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔