حافظ آباد ( پاک ترک نیوز) حافظ آباد میں تبلیغی جماعت کی بس سیم نالے میں گرنے سے پانچ افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا، جہاں پانچ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز،انگلینڈ اور سری لنکا آج آمنے سامنے ہونگے
اطلاعات کے مطابق بس چنیوٹ سے رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی۔






