کراچی (پاک ترک نیوز ) کراچی میں کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساؤتھ نے خراب انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کے کیس میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی نجی کمپنی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔
عدالت نے نجی کمپنی صارف کو 50 ہزار روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ کمپنی کو 5 ہزار جرمانہ قومی خزانے میں بھی جمع کروانے کا حکم دیا گیا۔
ٰیہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ،فریم ورک آخری مراحل میں
عدالت کی جانب سے نجی کمپنی کو انٹرنیٹ سروس بہتر بنانے اور بلا تعطل فراہمی کا حکم بھی دیا گیا۔












