بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پیرس میں یوروسیٹری دفاعی نمائش، سعودی پویلین کا افتتاح

4 مہینے پہلے
A A
Saudi pavilion opens at Eurosatory defense exhibition in Paris
Share on Facebookwhatsapp

پیرس ( پاک ترک نیوز) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عالمی دفاعی و سیکیورٹی نمائش "یوروسیٹری 2026” میں سعودی عرب کے پویلین کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ نمائش 15 سے 19 جون تک جاری رہے گی جس میں سعودی عرب کے سرکاری اور نجی شعبے کے 10 ادارے شریک ہیں۔

سعودی جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کے بیان کے مطابق نمائش دنیا بھر کی دفاعی اور سکیورٹی صنعتوں کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے، جہاں شراکت داریوں کو فروغ دینے، مہارتوں کے تبادلے اور سعودی عرب کی دفاعی صنعتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع میسر آئے گا۔

سعودی پویلین کا افتتاح گامی کے گورنر انجینئر احمد العوہلی نے کیا۔ اس موقع پر جنرل اتھارٹی فار ڈیفنس ڈویلپمنٹ کے گورنر ڈاکٹر فالح السلیمان، معاون وزیر دفاع برائے انتظامی امور ڈاکٹر خالد البیاری، فرانس میں سعودی سفیر فہد الرویلی، سعودی کمپنیوں کے سربراہان، فوجی حکام اور عالمی دفاعی ماہرین بھی موجود تھے۔

پویلین میں سعودی عرب کی دفاعی صنعت میں ہونے والی نمایاں پیش رفت، جدید دفاعی نظام، نئی ٹیکنالوجیز اور عسکری شعبے میں صنعتی و خدماتی صلاحیتوں کو پیش کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ عالمی دفاعی کمپنیوں کے ساتھ تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی تلاش کیے جا رہے ہیں۔

نمائش میں گامی کے علاوہ وزارت صنعت و معدنی وسائل، جنرل اتھارٹی فار ڈیفنس ڈویلپمنٹ، سعودی عربین ملٹری انڈسٹریز،ایمان انڈسٹریل کمپنی، سعودی کیمیکل کمپنی لمیٹڈ، جی ڈی سی مڈل ایسٹ، لائف شیلڈ، ورلڈ ڈیفنس شو، ٹی اے ایم ایرو اسپیس اینڈ ڈیفنس اور میدانہ کمپنی سمیت دیگر ادارے شریک ہیں۔

گامی کے گورنر انجینئر احمد العوہلی نے کہا کہ یوروسیٹری 2026 میں سعودی عرب کی شرکت مملکت کے دفاعی شعبے میں قائدانہ کردار کو مزید مضبوط بنائے گی اور عالمی دفاعی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داریوں کو فروغ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں بھی معاون ثابت ہوگا، جن میں 2030 تک فوجی اخراجات کا 50 فیصد سے زائد مقامی سطح پر لانے کا ہدف شامل ہے۔

نمائش کے دوران سعودی پویلین میں دوطرفہ ملاقاتوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی، مہارتوں کے تبادلے اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق اس سے قومی کمپنیوں کی عالمی مسابقت میں اضافہ، قومی سلامتی کے اہداف کے حصول اور پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔

موضوعات : #parisdefeceexibitionsaudiarabia
ShareSend

متعلقہ خبریں

No response received from Saudi Arabia or Yemen regarding the Houthis' mediation offer, says Abbas Araghchi.
اہم ترین 2

سعودی عرب اور یمن سے حوثیوں کی ثالثی کی پیشکش کا جواب نہیں ملا ،عباس عراقچی

21 اکتوبر , 2026
Targeting civilians and infrastructure in Saudi Arabia is unacceptable, says Foreign Office spokesperson.
اہم ترین

سعودی عرب میں شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے،ترجمان دفتر خارجہ

16 اکتوبر , 2026
Field Marshal Syed Asim Munir meets Saudi Defense Minister; joint resolve expressed against attacks on Makkah Al-Mukarramah.
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، مکہ مکرمہ پر حملوں کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہار

26 ستمبر , 2026
Field Marshal Asim Munir meets Saudi Defense Minister.
تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات

26 ستمبر , 2026
Israel's monopoly ends; Saudi Arabia rises to power.
تازہ ترین

اسرائیل کی اجارہ داری ختم ،سعودی عرب پاور میں

18 ستمبر , 2026
Ishaq Dar speaks to Saudi Foreign Minister by phone; congratulates him on the election of the new OIC Secretary-General.
اہم ترین 2

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، نئے او آئی سی سیکرٹری جنرل کے انتخاب پر مبارکباد

28 اگست , 2026
اگلی خبر
The scope of the Prime Minister's Apna Ghar program has been expanded, overseas Pakistanis will also be able to benefit from it.

وزیرِاعظم اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار وسیع ،اوور سیز پاکستانی بھی فائدہ اٹھا سکیں گے

یہ بھی پڑھیں

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

27 اکتوبر , 2026
اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

27 اکتوبر , 2026
نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

27 اکتوبر , 2026
Tri-nation series Sri Lanka defeats Pakistan to secure a spot in the final

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

27 اکتوبر , 2026
200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

27 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔