اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سوئس وزیر خارجہ گانزیو کاسیس کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،پاک سوئس وزرائے خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت میں حوصلہ افزا پیشرفت کو خوش آئند قرار دیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کہاتوقع ہے امریکہ ایران مذاکرات میں پیشکش اور جاری کاوشیں خطے میں امن اور استحکام کا باعث بنیں گی۔ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے وزرائے خارجہ نے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے ، پاک سوئس وزرائے خارجہ کا دو روز میں یہ دوسرا ٹیلیفونک رابطہ ہے۔












