جمعرات , 11 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

گرمیوں میں بجلی کا بل کیسے کم کریں؟

2 گھنٹے پہلے
A A
How to reduce electricity bill in summer
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان میں سورج آگ برسا رہا ہے،پنکھے اور اے سی نان اسٹاپ چل رہے ہیں ،جس سے بجلی کا بل بھی بڑھ رہا ہے ، بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث متوسط اور کم آمدن والے طبقے کیلئے ماہانہ بل ادا کرنا بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ گرمی سے بھی بچا جائے اور بجلی کا بل بھی قابو میں رکھا جائے؟

ماہرین کے مطابق گھریلو بجلی کے بل میں سب سے زیادہ حصہ ایئر کنڈیشنر، فریج، واٹر پمپ، استری اور گیزر جیسے آلات کا ہوتا ہے۔ ان کے درست استعمال سے بل میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔

ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اگر اے سی استعمال کرنا ضروری ہو تو درجہ حرارت 26 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھا جائے۔ ہرایک ڈگری کم کرنے سے بجلی کی کھپت 6 سے 8 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔

گھر میں ایل ای ڈی بلب استعمال کرنے سے بھی بجلی کی بچت ممکن ہے۔ ایل ای ڈی بلب روایتی بلبوں کے مقابلے میں 70 سے 80 فیصد کم بجلی استعمال کرتے ہیں۔ دن کے وقت قدرتی روشنی اور ہوا سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے۔ غیر ضروری لائٹس، پنکھے اور برقی آلات بند رکھنے کی عادت بھی بل کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

فریج کو دیوار سے مناسب فاصلے پر رکھنا، اس کا دروازہ بار بار نہ کھولنا اور ٹھنڈک کا درجہ متوازن رکھنا بھی بجلی کی بچت کا مؤثر طریقہ ہے۔ استری، واشنگ مشین اور دیگر زیادہ بجلی استعمال کرنے والے آلات کو بار بار چلانے کے بجائے ایک وقت میں استعمال کرنا بہتر سمجھا جاتا ہے۔

پرانے پنکھے، موٹرز اور برقی آلات نسبتاً زیادہ بجلی خرچ کرتے ہیں، اس لیے ممکن ہو تو انورٹر ٹیکنالوجی والے آلات استعمال کیے جائیں جو کم بجلی میں بہتر کارکردگی دیتے ہیں۔

گھروں کی چھتوں پر سفید رنگ یا ہیٹ پروف کوٹنگ اور کھڑکیوں پر پردے استعمال کرنے سے کمرے کا درجہ حرارت کم رہتا ہے، جس سے اے سی اور پنکھوں پر انحصار کم ہو جاتا ہے۔

سولر سسٹم بھی طویل مدت میں بجلی کے اخراجات کم کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ بن سکتا ہے، اگرچہ اس کیلئے ابتدائی سرمایہ کاری درکار ہوتی ہے۔

بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کی مشکلات میں اضافہ ضرور کیا ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ چند سادہ احتیاطی تدابیر اور توانائی کے دانشمندانہ استعمال سے ماہانہ بل میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ گرمی کے موسم میں بچت کا ہر یونٹ نہ صرف جیب پر بوجھ کم کرتا ہے بلکہ قومی توانائی کے وسائل کو محفوظ رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

موضوعات : #billElectricitysummer
ShareSend

متعلقہ خبریں

Petition against capacity charges and tariffs in electricity bills rejected
تازہ ترین

بجلی بلوں میں کیپسٹی چارجز اور ٹیرف کے خلاف درخواست مسترد

9 جون , 2026
Is frequent bathing in the heat beneficial or harmful Important warning from skin experts
تازہ ترین

گرمی میں بار بار نہانا فائدہ یا نقصان؟ ماہرینِ جلد کی اہم وارننگ

31 مئی , 2026
US passes $1.14 trillion military spending bill
تازہ ترین

امریکا ،1.14 ٹریلین ڈالر کے فوجی اخراجات کا بل منظور

28 مئی , 2026
How to eliminate dehydration in the body in extreme heat
تازہ ترین

شدید گرمی میں جسم میں پانی کی کمی کیسے دور کی جائے؟

24 مئی , 2026
Why QR code on electricity bill The truth has come out
تازہ ترین

بجلی کے بل پر QR کوڈ کیوں؟ حقیقت سامنے آ گئی

23 مئی , 2026
US-Iran war, Japan and China make huge cuts in US Treasury bonds
تازہ ترین

امریکا ایران جنگ ،جاپان اور چین نے امریکی ٹریژری بانڈز میں بڑی کمی کر دی

20 مئی , 2026
اگلی خبر
Results of the 40,000 and 25,000 prize bond draw announced

40ہزار اور 25ہزار کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری

یہ بھی پڑھیں

The fall of Nokia, the end of an era!

نوکیا کا زوال، ایک عہد کا اختتام!

11 جون , 2026
Results of the 40,000 and 25,000 prize bond draw announced

40ہزار اور 25ہزار کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری

11 جون , 2026
How to reduce electricity bill in summer

گرمیوں میں بجلی کا بل کیسے کم کریں؟

11 جون , 2026
Preparations to deliver South Korea's KF-21 Borama prototype aircraft to Indonesia

جنوبی کوریا کے KF-21 بورامے کے پروٹو ٹائپ طیارے کی انڈونیشیا کو فراہم کرنے کی تیاریاں

11 جون , 2026
Finance Minister Muhammad Aurangzeb presented the economic survey

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی سروے پیش کر دیا

11 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔