اسلام آباد (پاک ترک نیوز )سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے آپ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے حکومت میں بیٹھی ہیں۔ آپ فارم 47 کی بنیاد پر حکومت پر قابض ہیں۔ چیلنج ہے پنجاب میں دوبارہ الیکشن لڑ کر دکھا دیں۔
شرجیل میمن نے کہا آزاد کشمیر الیکشن میں بد ترین دھاندلی کی گئی۔ مریم نواز کی گفتگو چوری اور سینہ زوری ہے۔ ن لیگ کی حکومت خیراتی مینڈیٹ پر بیٹھی ہوئی۔ ن لیگ فارم 47 کی پیداوار ہے۔ 2024 کے الیکشن میں آپ کو بدترین شکست ہوئی اور سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیے۔
شرجیل میمن نے کہا پنجاب میں کسی سے بھی پوچھ لیں آپ کو ووٹ نہیں ملا تھا۔ چیلنج ہے پنجاب میں دوبارہ الیکشن لڑ کر دکھا دیں۔ آپ فارم 47 کی بنیاد پر حکومت پر قابض ہیں۔ آپ کی لیڈر شپ ہمیشہ معاہدے کرکے کے ملک سے بھاگی ہے، ہم لوگ بھاگے نہیں ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے عوام کو کرنے دیں۔ وفاقی حکومت میں زبردستی آکر بیٹھے ہیں اور اب آپ آزاد کشمیر میں زبردستی حکومت کرنا چاہ رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا وزیراعظم فیصل راٹھور آزاد کشمیر نے پیپلز پارٹی کے کسی جلسے میں شرکت نہیں کی۔ آپ اور وفاقی وزراء الیکشن مہم کے لیے جلسے کرتے رہے۔ آپ نے الیکشن سے تین دن پہلے وہاں گرین بسیں بھجوائیں۔











