اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں افغانستان کو شکست دینے پر پاکستان کی فٹبال ٹیم کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے ، کہتے ہیں تاریخی کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا پاکستان کی فٹبال ٹیم نے شاندار کھیل، عزم اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا باضابطہ بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ ٹائٹل ہے، جو قومی کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
امید ہے قومی فٹبال ٹیم آئندہ بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ کامیابیاں سمیٹتے ہوئے پاکستان کا پرچم بلند رکھے گی۔












