اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) نئے مالی سال کی معاشی سمت کے تعین کے لیے قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوگا۔
متعدد بار ملتوی ہونے والے اجلاس میں شرح نمو سمیت اہم معاشی اہداف کی منظوری متوقع ہے، جبکہ وفاقی اور صوبائی ترقیاتی منصوبوں اور قومی ترقیاتی بجٹ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر شرکت کریں گے۔ ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان ترقیاتی فنڈز کی تقسیم سمیت آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام اور معاشی اہداف کا جائزہ لیا جائے گا۔
قومی اقتصادی کونسل نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ اور اقتصادی ترجیحات کی منظوری دے گی۔وفاقی بجٹ بارہ جون کو پیش کیا جائے گا۔،قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہوں گے۔












