اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فیول سبسڈی اسکیم پر اظہار اطمینان کیا ہے ، اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں فیول سبسڈی اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا،اسکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط جون 2026 میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں علاقائی کشیدگی اور جنگ سے متعلق رکاوٹوں کی وجہ سے ایندھن کی بلند قیمتوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹرز، موٹر سائیکل مالکان اور کسانوں کو فراہم کی جانے والی ریلیف کا جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں شفافیت، احتساب اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ہم آہنگی سمیت عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
نائب وزیراعظم نے مسلسل رابطہ کاری اور احتساب کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ زیادہ سے زیادہ فائدہ عوام تک پہنچے۔
اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وفاقی سیکریٹری پیٹرولیم، چیف سیکریٹریز سندھ، کے پی اور پنجاب کے علاوہ جی بی، آئی سی ٹی کے متعلقہ حکام اور دیگر وفاقی و صوبائی حکام نے شرکت کی۔












