کراچی ( پاک ترک نیوز) کراچی کی عدالت نے ڈرگ کوئین انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ، ملزمہ کو پولیس کے حوالے کر دیا ، پنکی کیس میں ریمانڈ نہ دینے کے خلاف پولیس نےعدالت سے رجوع کیا تھا ۔
ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کی درخواست پر پنکی کا تین روزہ ریمانڈ منظور کیا گیا۔۔ ، ،انمول عرف پنکی سے برآمد اسلحے کا مقدمہ بھی درج ،ایف آئی آر کے مطابق گارڈن ویسٹ میں خاتون سے پستول ملا۔۔پنکی کے خلاف بغدادی تھانے میں قتل کا مقدمہ مشکوک ہو گیا ، مرنے والے کی شناخت تو کوئی نہیں ،ملزم کا پتہ لگا لیا گیا ۔
واضح رہے کہ کراچی میں گارڈن کے علاقے سے کوکین اور منشیات کی بڑی سپلائر انمول عرف پنکی کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور پستول برآمد کی گئی تھی۔












