جمعرات , 11 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بابر اعظم اور محمد رضوان سٹرائیک ریٹ میں سب سے پیچھے رہ گئے

10 مہینے پہلے
A A
بابر اعظم اور محمد رضوان سٹرائیک ریٹ میں سب سے پیچھے رہ گئے
Share on Facebookwhatsapp

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستانی سینئر بیٹرز بابراعظم اور محمد رضوان سٹرائیک ریٹ میں تمام آئی سی سی فل ممبر ممالک کے کرکٹرز سے پیچھے رہ گئے۔
تفصیلات کےمطابق یکم جنوری 2024 سے اب تک ایک روزہ کرکٹ میں دونوں کا اسٹرائیک ریٹ سب سے کم ہے، اس عرصے میں رضوان کا اسٹرائیک ریٹ 75.03 رہا جبکہ بابر نے 78.88 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز اسکور کیے۔
سابق پاکستانی کپتان بابراعظم کی خراب فارم کا سلسلہ ختم ہونے کے بجائے طول ہی پکڑتا جا رہا ہے، بابراعظم کو ون ڈے میں سنچری بنائے 712 دن بیت گئے۔
ایشیاکپ 2023 میں نیپال کیخلاف اننگز کے بعد پھر سے پاکستانی اسٹار اب تک کمال نہیں دکھا پائے، ون ڈے کرکٹ میں 2 برس کے دوران 78 رنز سے آگے نہیں بڑھے، ٹیسٹ اور ٹی 20 میں بھی تیزی سے بڑھتے ہوئے قدم بوجھل ہوچکے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں وہ صفر پر آؤٹ ہوئے، یہ بابر کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں پانچواں موقع ہے جب وہ کھاتہ نہیں کھول پائے۔
قبل ازیں وہ اگست 2023 میں افغانستان کے خلاف بغیر کوئی رن بنائے رخصت ہوگئے تھے، اسی حریف کے خلاف انہوں نے لگاتار 2 ففٹیز بنائی تھیں، اس کے بعد ایشیا کپ 2023 میں نیپال کیخلاف 151 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
یہ بدستور بابراعظم کی اب تک آخری انٹرنیشنل سنچری بنی ہوئی ہے، اس کے بعد انہوں نے 28 اننگز میں 929 رنز 37.16 کی اوسط اور79.53 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیے، یہ ان کی کیریئر اوسط 54.62 اور 87.78 کے اسٹرائیک ریٹ سے کہیں کم ہے، اس دوران بابر نے 9 ففٹیز اسکور کیں، ان کا سب سے بڑا اسکور 78 رہا۔
اس خراب فارم کے دور سے قبل بابراعظم نے 102 ون ڈے اننگز میں 19 سنچریاں اور 37 ففٹیز بنائی تھیں۔ نیپال کے خلاف ایشیا کپ میں جڑی گئی سنچری کے بعد صرف ون ڈے میں ہی نہیں بلکہ ٹیسٹ اور ٹی 20 میں بھی بابراعظم کی فارم زوال کا شکار ہوئی، تب سے اب تک ان کی 10 ٹیسٹ میچز میں بیٹنگ اوسط 23.15 رہی جس میں کوئی بھی سنچری شامل نہیں۔
انہوں نے صرف 3 ففٹیز اسکور کی ہیں، ٹی 20 انٹرنیشنل میں بابر نے 24 میچز کے دوران 33.54 کی اوسط سے 738 رنز بنائے ہیں۔ اس عرصے میں بابراعظم سے کپتانی بھی چھن گئی، ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد واپس لوٹے، قومی ٹی 20 میں ان کی جگہ بھی باقی نہیں رہی۔

موضوعات : babarazammuhammadriwanmuhammadrizwanodiptnurdu
ShareSend

متعلقہ خبریں

Decisive ODI Australia continues to bat against Pakistan
تازہ ترین

فیصلہ کن ون ڈے :آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

4 جون , 2026
Pak-Australia match likely to be affected by rain
تازہ ترین

پاک آسٹریلیا میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

4 جون , 2026
Which player has which number in the ODI rankings
تازہ ترین

ون ڈے رینکنگ میں کس کھلاڑی کا کون سا نمبر؟

3 جون , 2026
Pakistan loses to Australia in second match, series leveled at 1-1
تازہ ترین

پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسرے میچ میں شکست ،سیریز ایک ایک سے برابر

3 جون , 2026
The second clash between Pakistan and Australia will be held in Lahore today.
تازہ ترین

پاکستان اور آسٹریلیا کا دوسرا ٹاکرا آج لاہور میں ہوگا

2 جون , 2026
Pak-Australia second ODI tomorrow, Shaheen keen to win series
تازہ ترین

پاک آسٹریلیا دوسرا ون ڈے کل ،شاہین سیریز جیتنے کے خواہاں

1 جون , 2026
اگلی خبر
قومی اسمبلی میں پنجاب کی نئی حد بندی اور نیا صوبہ بنانے کا بل پیش

قومی اسمبلی میں پنجاب کی نئی حد بندی اور نیا صوبہ بنانے کا بل پیش

یہ بھی پڑھیں

The fall of Nokia, the end of an era!

نوکیا کا زوال، ایک عہد کا اختتام!

11 جون , 2026
Results of the 40,000 and 25,000 prize bond draw announced

40ہزار اور 25ہزار کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری

11 جون , 2026
How to reduce electricity bill in summer

گرمیوں میں بجلی کا بل کیسے کم کریں؟

11 جون , 2026
Preparations to deliver South Korea's KF-21 Borama prototype aircraft to Indonesia

جنوبی کوریا کے KF-21 بورامے کے پروٹو ٹائپ طیارے کی انڈونیشیا کو فراہم کرنے کی تیاریاں

11 جون , 2026
Finance Minister Muhammad Aurangzeb presented the economic survey

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی سروے پیش کر دیا

11 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔