پیر , 24 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

سکیورٹی فورسز کا ژوب میں کلیئرنس آپریشن، مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارجی ہلاک

1 سال پہلے
A A
سکیورٹی فورسز کا ژوب میں کلیئرنس آپریشن، مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارجی ہلاک
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی(پاک ترک نیوز ) سکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارجی دہشت گرد مارے گئے ہیں، چار روزہ آپریشن میں ہلاک ہونے والوں خوارجیوں کی تعداد 50 ہو گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں 7 سے 9 اگست تک سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 47 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب بھی پاک افغان سرحدی علاقہ سمبازا میں آپریشن کیا جس میں فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق 4 روز میں مجموعی طورپر 50 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں سے اسلحہ، بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک کے دفاع کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز پاکستان میں امن، استحکام اور ترقی کو خراب کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گی۔
دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے سمبازا میں خوارج کے خلاف ایک اور کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی۔
شہبازشریف نے کہا کہ عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، افواج پاکستان شب و روز ارضِ وطن کو دہشتگردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں جس پر مجھ سمیت پوری قوم ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے غیر متزلزل عزم میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں فتنہ الہندوستان کے مزید 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنایا، بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

موضوعات : isprpakistansecrityforcezoob
ShareSend

متعلقہ خبریں

پاکستان کی ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سال بعد کامیابی
تازہ ترین

پاکستان کی ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سال بعد کامیابی

23 اگست , 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکل سے برطانیہ کا سرکاری دورہ کرینگے
اہم ترین 2

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکل سے برطانیہ کا سرکاری دورہ کرینگے

23 اگست , 2026
پہلا ٹیسٹ، انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست
تازہ ترین

پہلا ٹیسٹ، انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست

21 اگست , 2026
Balochistan's present and future are linked to Pakistan Field Marshal Asim Munir.
اہم ترین

بلوچستان کا حال اور مستقبل پاکستان سے جڑا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

21 اگست , 2026
امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی،کشمیر سے متعلق امریکی سفیر کے بیان پر پاکستان کا شدید احتجاج
اہم ترین

امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی،کشمیر سے متعلق امریکی سفیر کے بیان پر پاکستان کا شدید احتجاج

19 اگست , 2026
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا اعلان
تازہ ترین

پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا اعلان

19 اگست , 2026
اگلی خبر
پاکستان اور ٹرمپ حکومت کی بڑھتی قربت نے بھارت کی تشویش میں اضافہ کردیا، فنانشل ٹائمز

پاکستان اور ٹرمپ حکومت کی بڑھتی قربت نے بھارت کی تشویش میں اضافہ کردیا، فنانشل ٹائمز

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار کی کویتی وزیر خارجہ سے گفتگو، مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے پائیدار امن پر زور

اسحاق ڈار کی کویتی وزیر خارجہ سے گفتگو، مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے پائیدار امن پر زور

24 اگست , 2026
امریکا کا ایران کے خلاف تاریخ کے بڑے مالی دباؤ کا آغاز، تہران سے تجارت کرنے والے ممالک کو سخت وارننگ

امریکا کا ایران کے خلاف تاریخ کے بڑے مالی دباؤ کا آغاز، تہران سے تجارت کرنے والے ممالک کو سخت وارننگ

24 اگست , 2026
ٹرمپ کا دورہ ایران سے پہلے فیلڈ مارشل کو فون

ٹرمپ کا دورہ ایران سے پہلے فیلڈ مارشل کو فون

24 اگست , 2026
کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

24 اگست , 2026
آزاد کشمیر کے نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھالیا

آزاد کشمیر کے نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھالیا

24 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In