جدہ (پاک ترک نیوز )ریاض ایئرپورٹ کی بندش کے بعد سعودی قومی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
جدہ میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی کے مطابق آج اور کل جدہ سے لاہور اور اسلام آباد کے لیے اضافی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے پاکستانی مسافروں کو ہدایت کی کہ کسی بھی قسم کی مدد یا رہنمائی کے لیے پاکستانی قونصلیٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔











