واشنگٹن(پاک ترک نیوز )امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز آبنائے ہرمز عبور کر کے خلیج میں داخل ہو گئے ،جنگی جہاز اس اہم آبی گزرگاہ میں بحری آمد و رفت بحال کرنے کے نئے مشن کا حصہ ہیں۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے یہ جنگی جہاز ’پروجیکٹ فریڈم‘ کے تحت آبنائے ہرمز عبور کرنے کے بعد اس وقت خلیج عرب میں آپریشنز کر رہے ہیں۔امریکی افواج تجارتی جہاز رانی کی بحالی کے لیے فعال طور پر کوششوں میں معاونت کر رہی ہیں۔
سینٹکام کے مطابق اس عمل کے تحت دو امریکی پرچم بردار تجارتی جہاز کامیابی سے آبنائے ہرمز عبور کر چکے ہیں اور محفوظ طریقے سے اپنے سفر پر گامزن ہیں۔












