لاہور( پاک ترک نیوز) ناظرین گرمی کی شدت بڑھتے ہی ایک مسئلہ بار بار آتا ہے کہ ناک سے خون بہنے لگتا ہے ،،کیا یہ صرف موسم کا اثر ہے یا کسی بڑی بیماری کی وارننگ؟آئیے اس حقیقت کو کھولتے ہیں۔
گرمیوں میں اچانک ناک سے خون کا اخراج شرو ع ہو جائے تو لوگ اکثر گھبرا جاتے ہیں ، سوال یہ ہے کہ کیا یہ صرف گرمی کا اثر ہے جا جسم کوئی خطرناک اشارہ دے رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق گرمیوں میں ناک سے خون آنا اکثر عام وجوہات کی وجہ سے ہوتا ہے، جس میں شدید گرمی یا پانی کی کمی ،ناک کے اندر خشکی اور جھلیوں کا کمزور ہونا ،تیز دھوپ میں زیادہ وقت گزارنا ،پنکھے یا اے سی کی خشک ہوا شامل ہے۔
زیادہ تر کیسز میں یہ کوئی بڑی بیماری نہیں ہے لیکن ناظرین! ہر بار اسے نظر انداز کرنا بھی خطرناک ہو سکتا ہے۔
اگر ناک سے بار بار خون آ رہا ہو تو ،دس سے پندرہ منٹ تک بند نہ ہو،بہت زیادہ مقدار میں خون نکلے ،چکر ،کمزوری یا بے ہوشی ہو یا مریض کو پہلے سے ہائی بلڈ پریشر یا خون جمنے کا مسئلہ ہو۔یہ علامات کسی بڑی بیماری کی طرف اشارہ ہو سکتی ہیں۔
اس کا فوری علاج کیا کریں؟
اگر اچانک ناک سے خون نکل آئے تو گھبرائیں نہیں۔سیدھا بیٹھ جائیں، سر کو تھوڑا آگے جھکائیں،ناک کو 10 منٹ تک دبا کر رکھیں،ٹھنڈی پٹی یا برف ناک پر رکھیں۔منہ سے سانس لیں۔یاد رکھیں: سر پیچھے نہ کریں، ورنہ خون اندر جا سکتا ہے۔
اس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟ ،زیادہ سے زیادہ پانی پئیں،ناک کو خشک ہونے سے بچائیں ۔ویسلین یا نمکین سپرے کریں ،دھوپ میں نکلتے وقت سر ڈھانپیں ، بچوں کو ناک میں انگلی ڈالنے سے روکیں












