سرگودھا ( پاک ترک نیوز) سرگودھا کے علاقے بھاگٹانوالہ میں شہری نے بیوی اور پانچ بچوں کو قتل کر دیا ،قاتل نے اہلخانہ کو کلہاڑیوں کے وار کر کے مارا ۔
مقتولین میں ملزم کے چار بیٹے اور ایک بیٹی بھی شامل ہیں ،ملزم نے خود کو بھی مارنے کی کوشش کی ،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
پولیس کی تحقیقات شروع شروع کر دی گئیں ،ڈی پی او سرگودھا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او صدر سے رپورٹ طلب کر لی۔












