لاہور( پاک ترک نیوز) افغان حکومت کا دہشت گردی کی سپورٹ میں مکروہ کردار سامنے آ گیا ہے ۔
۔افغان سرزمین سے پنپتی دہشت گردی عالمی سطح پر تشویش کا باعث بن گئی۔ افغانستان دہشت گرد گروہوں اور پراکسیز کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن گیا ، پورا خطہ متاثر ہونے لگا ۔
افغان طالبان کی زیر سرپرستی افغانستان سے سرحد پار دہشت گردوں کے حملے اور دراندازی معمول بن گئی ،یورپی یونین کا کہنا ہے طالبان اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بننے سے روکے۔
افغان سرزمین کو کسی دوسرے ملک کیخلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیئے،امریکہ اور چین نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ،دفاعی ماہرین کا کہناہے افغان طالبان رجیم نےاپنے ناجائز تسلط کو سہارا دینے کے لئے دنیا بھر کے دہشتگرد گروپوں کو سرپرستی فراہم کررکھی ہے،جب تک افغانستان میں مستحکم حکومت نہیں بنے گی اس وقت تک افغانستان دہشت گرد تنظیموں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بنا رہے گا۔












