ہفتہ , 19 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

آئندہ مالی سال 2026-27کے 171کھرب روپے کےوفاقی بجٹ کی تیاری مکمل

4 مہینے پہلے
A A
Preparation of Rs 1.71 trillion federal budget for the next fiscal year 2026-27 completed
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے مجموعی طور پر 171 کھرب روپے مالیت کے وفاقی بجٹ کی تجاویز کو حتمی شکل دے دی ہے ۔جس میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف152کھرب 67ارب روپے۔ جبکہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے (پی ایس ڈی پی)11کھرب روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔
حکومت نے بجٹ پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ اجلاس 5 جون کی شام طلب کر لیے ہیں۔جس سے قبل وفاقی کابینہ کا خصوصی بجٹ اجلاس5 جون کی صبح کو ہوگا ۔جو بجٹ تجاویز کی پارلیمان میں پیش کرنے کے لئے منظوری دے گا۔جبکہ رواں مالی سال کا سالانہ اقتصادی سروے 4 جون کو جاری کیا جائے گا۔


وزارت خزانہ کی بجٹ تیاری کی ذمہ دار فنانس ڈویژن کے ذرائع کے مطابق آنے والے مالی سال 2026-27کا وفاقی بجٹ بھی خسارے کا بجٹ ہو گا۔ جس میں 171کھرب روپے کے اخراجات کے مقابلے میں ٹیکسوں اور محصولات سے مجموعی اندرونی آمدن کا تخمینہ 155کھرب روپے تک لگایا گیا ہے۔اب تک کے ٹیکس ومحصولات وصولیوں کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں مالی سال میں بھی ٹیکس وصولیوں کے اہداف حاصل نہیں ہو سکیں گے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ2026-27کے بجٹ میں جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف 4.1 فیصد اور اوسط مہنگائی 8.4 فیصد متوقع ہے۔ پیٹرولیم لیوی کا ہدف 1.72 کھرب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیکس ریونیو کا ہدف 152.67 کھرب روپے اور غیر ٹیکس ریونیو کا تخمینہ 2.76 ارب روپے ہے ۔پی ایس ڈی پی کے تحت وفاقی ترقیاتی بجٹ 10.1 کھرب روپے رکھنے کی تجویز ہے ۔ جبکہ قرض پر سود کی ادائیگی کے لیے 7.8 کھرب روپے مختص کیے جا رہے ہیں۔ ملک کی مشرقی اور مغربی سرحدوں پر منڈلاتے خطرات کے باوجود دفاعی اخراجات کے لئے مختص رقم میں نمایاں اضافہ تجویز نہیں کیا گیااور انہیں 2.66کھرب روپے رکھنے کی تجویزدی گئی ہے۔


ذرائع نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7سے10 فیصد اضافہ شامل کیا جا سکتا ہے۔ تاہم حکومت اور ملازمین کے درمیان بجٹ سے قبل تنخواہ اور پنشن ایڈجسٹمنٹ پر تنازعہ سامنے آ چکا ہے۔ سرکاری ملازمین مہنگائی کے پیش نظر تنخواہوں اور پنشن میں 100 فیصد تک اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ چار ایڈہاک الاؤنسز میں سے بعض کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ جب کہ اس وقت سرکاری ملازمین کو چار مختلف ایڈہاک الاؤنسز بنیادی تنخواہ میں ضم کیے بغیر ادا کیے جا رہے ہیں۔اسکے علاوہ گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کو ایک مرتبہ پھر ڈسپیرٹی الاؤنس دینے کی تجویز بھی تیار کی گئی ہے تاکہ سرکاری ملازمین کو مہنگائی کے اثرات سے کچھ ریلیف مل سکے۔جبکہ پنشن میں اضافے کیلئے گزشتہ دو برسوں کی اوسط مہنگائی کی شرح کو بنیاد بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ تاکہ ریٹائرڈ ملازمین کی مالی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

موضوعات : #budgeteconomypakistan
ShareSend

متعلقہ خبریں

Pakistan fined 50% and docked World Test Championship points for slow over-rate in the Edgbaston Test.
تازہ ترین

ایجبسٹن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ، پاکستان پر50فیصد جرمانہ، عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس بھی کٹ گئے

14 ستمبر , 2026
پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا
تازہ ترین

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

12 ستمبر , 2026
اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے
تازہ ترین

اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

12 ستمبر , 2026
آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا
تازہ ترین

آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا

11 ستمبر , 2026
Global growth rate expected to be 3% in 2026, risks remain high, IMF warns
تازہ ترین

2026 میں عالمی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی توقع، خطرات بدستور بلند،آئی ایم ایف کا الرٹ

11 ستمبر , 2026
قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا
تازہ ترین

قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا

10 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Gold and silver prices rise

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

یہ بھی پڑھیں

پٹرول 1 روپے 65 پیسے اور ڈیزل 88 پیسے سستا، نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول 1 روپے 65 پیسے اور ڈیزل 88 پیسے سستا، نئی قیمتوں کا اعلان

18 ستمبر , 2026
کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، محسن نقوی

18 ستمبر , 2026
اپوزیشن کا 27 ستمبر کو عوام کا حق حکمرانی قوت کے بل بوتے پر لینے کا اعلان

اپوزیشن کا 27 ستمبر کو عوام کا حق حکمرانی قوت کے بل بوتے پر لینے کا اعلان

18 ستمبر , 2026
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد میں دھماکا،شہداء کی تعداد 21 ہو گئی ، 6دہشت گرد مارے گئے

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد میں دھماکا،شہداء کی تعداد 21 ہو گئی ، 6دہشت گرد مارے گئے

18 ستمبر , 2026
جب تک ٹرمپ، نیتن یاہو اقتدار میں ہیں آبنائے ہرمز نہیں کھلےگی: محمد باقر ذوالقدر

جب تک ٹرمپ، نیتن یاہو اقتدار میں ہیں آبنائے ہرمز نہیں کھلےگی: محمد باقر ذوالقدر

18 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔