اسلام آباد (پاک ترک نیوز )حکومت کی جانب سے الیکٹرک اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کے لیے موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس ختم کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت توانائی سے چلنے والی گاڑیوں پر سے نیشنل ہائی ویز پر ٹیکس میں چھوٹ دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے
ذرائع کے مطابق یہ اقدام پاکستان میں الیکٹرک موبیلٹی اور صاف توانائی کے فروغ کے لیے متوقع آٹو پالیسی 2026-31 کے تحت کیا جا رہا ہے۔








